مزاحیہ و طنزیہ شاعری
مزاحیہ و طنزیہ شاعری
Mazahiya Shayari 227 کلام
اردو ادب و شاعری کے منتخب و لازوال کلام کا گلدستہ
پہلے پہلے عشق کا یہ تجربہ مہنگا پڑا
یار کے دھوکے میں اُس کے بھائی سے پالا پڑا
جو پوچھا راہیوں نے ، کیا اُٹھا کر ، جیب میں رکھ لی
اُٹھائی جو اٹھنی ، وہ دکھا کر ، جیب میں رکھ لی
حج ادا کرنے گیا تھا قوم کا لیڈر کوئی
سنگباری کے لیے شیطان پر جانا پڑا
کرتے رہیں وہ لاکھ جفا نو پرابلم
میری بھی سن ہی لے گا خدا نو پرابلم
کس طرح اس سے جان چھڑاؤں میں کیا کروں
مجھ کو ہے یہ خیال ہراساں کیے ہوئے
اے مری پتلون کیسے ہو یقیں تو ہے اک پتلون پاجامہ نہیں
تو حقیقت میں ڈرائی ہو گئی مثل انڈے کے فرائی ہو گئی
تمہیں آتا ہے کیا دیکھوں یوسم تھنگ رائٹ ان اُردو
بتا دوں گا میں دم بھر میں تمہاری ہائٹ اِن اُردو
کچھ عرض کر دیا ہے ، کچھ عرض پھر کروں گا
کیا عرض پھر کروں گا ، یہ عرض پھر کروں گا
اُس کی دہلیز پہ جب بھی کوئی مہمان چڑھا
چائے پانی کا کسی اور پر تاوان چڑھا
