شاعری ہب / نعت / قافلہ آج مدینے کو روانہ ہوگا

قافلہ آج مدینے کو روانہ ہوگا

Qafila Aaj Madine ko Rawana Hoga

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

قافلہ آج مدینے کو روانہ ہوگا

عنقریب اپنا مدینے میں ٹھکانہ ہوگا

لب پہ نغماتِ محمد کا ترانہ ہوگا

جھومتے جھومتے دیوانہ روانہ ہوگا

کس قَدَر زائرو! وہ وقت سُہانا ہوگا

رُو برو جب درِ سلطانِ زمانہ ہوگا

درد و آلام کا جب لب پہ فسانہ ہوگا

ابرِ رحمت کے برسنے کا بہانہ ہوگا

نیکیاں پلّے مدینے کے مسافر کے کہاں!

آنسوؤں کا مری جھولی میں خزانہ ہوگا

اِتنی بے تاب نہ ہو آنے دے طیبہ کی گلی

رُوحِ مُضطَر تجھے کچھ وقت بڑھانا ہوگا

گنبدِ خضرا کی جس وقت میں دیکھوں گا بہار

مجھ گنہگار کی بخشش کا بہانہ ہوگا

جب سُوالات، نکیرین کریں گے مجھ سے

لب پہ سرکار کی نعتوں کا ترانہ ہوگا

حشر میں جب ہمیں سرکار نظر آئیں گے

کیسا منظر وہ حسین اور سُہانا ہوگا

تجھ کو گر رُتبۂ عالی کی طلب ہے بھائی!

غور سے سن تجھے ہستی کو مٹانا ہوگا

اُن کی دہلیز پہ سر اپنا جُھکا دے بھائی!

دیکھنا سب ترے قدموں میں زمانہ ہوگا

بھائیو! چاہئے گر ربّ محمد کی رضا

خود کو محبوب کی سنّت پہ چلانا ہوگا

میری سرکار کے قدموں میں ہی اِن شآءَ اللّٰہ

میرا فردوس میں عطّارؔ ٹھکانا ہوگا

اِس برس بھی نہ مدینے میں اگر آئی موت

گھر کو روتے ہوئے عطّارؔ روانہ ہوگا

Qaafila aaj Madine ko rawana hoga

Anqareeb apna Madine mein thikaana hoga

Lab pe naghmaat-e-Muhammad ka taraana hoga

Jhoomte jhoomte deewana rawana hoga

Kis qadar zaairo! wo waqt suhana hoga

Roo-ba-roo jab dar-e-Sultan-e-Zamana hoga

Dard-o-aalaam ka jab lab pe fasaana hoga

Abr-e-rahmat ke barasne ka bahaana hoga

Naikiyan palle Madine ke musafir ke kahan!

Aansuwon ka meri jholi mein khazaana hoga

Itni betaab na ho aane de Taiba ki gali

Rooh-e-muztar tujhe kuchh waqt barhaana hoga

Gumbad-e-Khazra ki jis waqt main dekhun ga bahaar

Mujh gunahgar ki bakhshish ka bahaana hoga

Jab sawaalaat, Nakeerain karein ge mujh se

Lab pe Sarkar ki naaton ka taraana hoga

Hashr mein jab hamein Sarkar nazar aayein ge

Kaisa manzar wo haseen aur suhana hoga

Tujh ko gar rutba-e-aali ki talab hai bhai!

Ghaur se sun tujhe hasti ko mitaana hoga

Un ki dehleez pe sar apna jhuka de bhai!

Dekhna sab tere qadmon mein zamaana hoga

Bhaiyo! chahiye gar Rab-e-Muhammad ki raza

Khud ko mehboob ki sunnat pe chalaana hoga

Meri Sarkar ke qadmon mein hi in sha Allah

Mera Firdaus mein Attar thikaana hoga

Is baras bhi na Madine mein agar aayi maut

Ghar ko rote hue Attar rawana hoga

نعت Urdu
Comment
علامہ محمد الیاس قادری عطاری
تعارفِ شاعر

علامہ محمد الیاس قادری عطاری

🏛️ کلاسیکی دور

امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری بین الاقوامی اسلامی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ہیں۔ آپ کے نعتیہ و مناجات کے کلام میں بے پناہ سوز و گداز اور عشقِ رسولؐ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے