شاعری ہب / نعت / مصائب میں کبھی حرف شکایت لب پر مت لانا

مصائب میں کبھی حرف شکایت لب پر مت لانا

Masayib mein Kabhi Harf-e-Shikayat Lab par Mat Lana

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

مصائب میں کبھی حرفِ شکایت لب پہ مت لانا

وہ کر کے مُبتلا بندوں کو اپنے آزماتا ہے

نئی اُمید ملتی ہے، دلِ مایوس کو پھر سے

مجھے شاہِ مدینہ! جب مدینہ یاد آتا ہے

مجھے لگتا ہے وہ میٹھا، مجھے لگتا ہے وہ پیارا

عمامہ سر پہ، زُلفیں اور داڑھی جو سجاتا ہے

خدا ٹھنڈی کرے گا اُس کی آنکھیں حشر میں عطارؔ

یہاں جو سوزِ اُلفت میں جگر اپنا جلاتا ہے

Masayib mein kabhi harf-e-shikayat lab pe mat lana

Wo kar ke mubtala bandon ko apne aazmata hai

Nayi umeed milti hai, dil-e-maayoos ko phir se

Mujhe Shah-e-Madina! jab Madina yaad aata hai

Mujhe lagta hai wo meetha, mujhe lagta hai wo pyaara

Imama sar pe, zulfein aur daarhi jo sajata hai

Khuda thandi karega us ki aankhein hashr mein Attar

Yahan jo soz-e-ulfat mein jigar apna jalata hai

نعت Urdu
Comment
علامہ محمد الیاس قادری عطاری
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

علامہ محمد الیاس قادری عطاری

امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری بین الاقوامی اسلامی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ہیں۔ آپ کے نعتیہ و مناجات کے کلام میں بے پناہ سوز و گداز اور عشقِ رسولؐ نمایاں ہے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔