ہم دیکھیں گے (لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے - شاہکارِ انقلاب)
Hum Dekhenge Laazim Hai ke Hum bhi Dekhenge Nazm Faiz
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے!
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل پہ لکھا ہے!
جب ظلم و ستم کے کوہِ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے!
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہلِ حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی!
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بت اٹھوائے جائیں گے
ہم اہلِ صفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے!
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے!
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو منظر بھی ہے ناظر بھی!
اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو!
ہم دیکھیں گے!
Hum Dekhenge
Laazim Hai Ke Hum Bhi Dekhenge!
Woh Din Ke Jis Ka Waada Hai
Jo Lauh-e-Azal Pe Likha Hai!
Jab Zulm-o-Sitam Ke Koh-e-Giraan
Ruyi Ki Tarah Ud Jaayenge!
Hum Mahkoomon Ke Paaon Tale
Jab Dharti Dhad Dhad Dhadke Gi
Aur Ahl-e-Hukm Ke Sar Oopar
Jab Bijli Kad Kad Kadke Gi!
Jab Arz-e-Khuda Ke Kaabe Se
Sab But Uthwaaye Jaayenge
Hum Ahl-e-Safa Mardood-e-Haram
Masnad Pe Bithaaye Jaayenge!
Sab Taaj Uchhaale Jaayenge
Sab Takht Giraaye Jaayenge!
Bas Naam Rahe Ga Allah Ka
Jo Ghaa'ib Bhi Hai Haazir Bhi
Jo Manzar Bhi Hai Naazir Bhi!
Uthe Ga Anal-Haq Ka Naara
Jo Main Bhi Hoon Aur Tum Bhi Ho
Aur Raaj Kare Gi Khalq-e-Khuda
Jo Main Bhi Hoon Aur Tum Bhi Ho!
Hum Dekhenge!
فیض احمد فیض
فیض احمد فیض (13 فروری 1911ء – 20 نومبر 1984ء) بیسویں صدی کے سب سے عظیم، بااثر اور عالمی شہرت یافتہ ترقی پسند شاعر، صحافی اور دانشور تھے۔ آپ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور بعد...
