→ شاعری کا مرکزی صفحہ (Poetry Hub)

عید شاعری و تہنیتی کارڈز

۞

عید شاعری و تہنیتی کارڈز

Eid Mubarak Poetry & Greeting Cards 67 کلام

عید الفطر، عید الاضحیٰ، چاند رات، اور پردیس کے شاہکار کلام کا سب سے بڑا گنجینہ — اپنے نام کے ساتھ عید کارڈ بنائیں!

شعر 🌙 عید مبارک

عید ہے اور جشنِ عالم ہے مبارک ہو تمہیں

دیدِ رخسارِ مجسم ہے مبارک ہو تمہیں

←
شعر

چاند نظر آ گیا اور دل کو قرار آ گیا

عید کی خوشیوں کے سنگ تیرا پیار آ گیا

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

دیکھا ہلالِ عید تو آیا ترا خیال

وہ آسماں کا چاند ہے تُو میرا چاند ہے

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

عید کے بعد بھی اگر تُو نہ ملا تو سوچو

کتنی ویران سی ہوگی مری تنہائی کی شام

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

عید کے دن بھی ہیں ہم دست و گریباں اپنے

کس طرح عید منائیں کہ گریباں نہ رہے

←
qataa

ہوا کے دوش پہ پھیلی ہے خوشبوئے عیداں

سجے ہیں گلیوں میں ہر سو سرور کے ساماں

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

عید کا چاند تم نے دیکھ لیا

چاند کی عید ہو گئی ہوگی

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا

یہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے

←
شعر

تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی

عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیں

جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریں

عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی

شعر

عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم

رسمِ دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے

📜 لوک و روایتی کلام
←
شعر

عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا

عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا

📜 لوک و روایتی کلام
←