→ شاعری کا مرکزی صفحہ (Poetry Hub)

دو سطری منتخب اشعار

۞

دو سطری منتخب اشعار

2-Line Best Couplets 791 کلام

سمندر کو کوزے میں بند کرتے اساتذۂ سخن کے منتخب و لاجواب اشعار

شعر

کتنے عیش اڑاتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گے

جانے کیسے لوگ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے

💬 ←
شعر

تم جب آؤ گی تو کھویا ہوا پاؤ گی مجھے

میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

💬 ←
شعر

میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس

خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

💬 ←
شعر

کیا تکلف کریں یہ کہنے میں

جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں

💬 ←
شعر

بے دلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے

صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے

💬 ←
شعر

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے

ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

💬 ←
شعر

شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم گئے نہیں

آنے کا تیرے عہد تھا اور ہم گئے نہیں

💬 ←
شعر

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا

کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

💬 ←
شعر

اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھے

ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا

💬 ←
شعر

اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں

کتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے

💬 ←
شعر

قربتیں لاکھ خوبصورت ہوں

فاصلوں میں بھی اک کشش ہے فرازؔ

💬 ←
شعر

تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا

آج تنہا ہوں تو رستہ نہیں ملتا گھر کا

💬 ←