زندگی مطمئن ہے ہماری، خلفشاروں سے اللہ بچائے
Zindagi Mutmaeen Hai Hamaari, Khalf-Shaaron se Allah Bachaye
زندگی مطمئن ہے ہماری ، خلفشاروں سے اللہ بچائے
اللہ بجائے جن دیاروں میں عنقا سکوں ہو، اُن دیاروں سے اللہ بچائے
دوست کم اور دشمن زیادہ ، گلعذاروں سے اللہ بچائے
ویسے پُرکار، ظاہر میں سادہ ، ایسے پیاروں سے اللہ بچائے
ئیں چلا تو ہوں اُس انجمن میں، فتنہ کاروں سے اللہ بچائے
روکتے ٹوکتے ہیں یہ سب کو ، پہرہ داروں سے اللہ بچائے
کیا کہا جا سکے اُس نظر کو ، اور پھر اُس نظر کے اثر کو
نفع سمجھیں جو دل کے ضرر کو ، ان اشاروں سے اللہ بچائے
ہم فقیروں کو اُن کی طلب کیا ، ملنے جلنے کا آخر سبب کیا
لطف کیا ، اُن کا غیظ و غضب کیا ، شہر یاروں سے اللہ بچائے
ہر صدا میں نہاں تیر و نشتر ، ہر ادا ایک پوشیدہ خنجر
وار چُھپ چُھپ کے کرتے ہیں اکثر ، پردہ داروں سے اللہ بچائے
وقت پر کام آتے نہیں ہیں ، اپنے وعدے نبھاتے نہیں ہیں
خودئما خودنگر ، خود غرض ہیں، مجھ کو یاروں سے اللہ بچائے
ایک دھوکا ہے ان کا سہارا ، دُور سے کیجئے بس نظارا
ظلمت ہجر میں یہ بلا ہیں ، چاند تاروں سے اللہ بچائے
فتنہ جو ، فتنه گر، فتنہ ساماں ، دشمن جان و بدخواه ایماں
ردند تے جارہے ہیں یہ میداں، شہسواروں سے اللہ بچائے
مطمئن ہے نصیر اپنی ہستی ، ہر قدم پر سفر کی ہے مستی
دشت کیا راستہ اُس کا رو کے، جس کو خاروں سے اللہ بچائے
Zindagi mutmaeen hai hamaari, khalf-shaaron se Allah bachaye
Allah bachaye jin diyaaron mein anqa sukoon ho, un diyaaron se Allah bachaye
dost kam aur dushman ziyada, gul-izaaron se Allah bachaye
waise purkaar, zaahir mein saada, aisay pyaaron se Allah bachaye
main chala to hoon us anjuman mein, fitna-kaaron se Allah bachaye
rokte tokte hain yeh sab ko, pehra-daaron se Allah bachaye
kya kaha ja sakay us nazar ko, aur phir us nazar ke asar ko
nafa samjhein jo dil ke zarar ko, un ishaaron se Allah bachaye
hum faqeeron ko un ki talab kya, milnay jalnay ka aakhir sabab kya
lutf kya, un ka ghaiz-o-ghazab kya, shehr yaaron se Allah bachaye
har sada mein nihan teer-o-nishter, har ada ik poshida khanjar
waar chhup chhup ke karte hain aksar, parda-daaron se Allah bachaye
waqt par kaam aate nahi hain, apne waday nibhate nahi hain
khud-maa khud-nigar, khud-gharaz hain, mujh ko yaaron se Allah bachaye
ik dhoka hai in ka sahara, door se keejiye bas nazaara
zulmat-e-hijr mein yeh bala hain, chaand taaron se Allah bachaye
fitna-jo, fitna-gar, fitna-saamaan, dushman-e-jaan-o-badkhwaah-e-iman
randantay ja rahay hain yeh maidaan, shahsawaaron se Allah bachaye
mutmaeen hai Naseer apni hasti, har qadam par safar ki hai masti
dasht kya raasta us ka ro ke, jis ko khaaron se Allah bachaye
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...
