شاعری ہب / نعت / مجھ کو پھر مدینے میں اس برس بھی بلواتے

مجھ کو پھر مدینے میں اس برس بھی بلواتے

Mujh ko Phir Madine mein Is Baras bhi Bulwate

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

مجھ کو پھر مدینے میں اس برس بھی بلواتے

آپ کا بڑا احساں مجھ پہ یہ شہا ہوتا

زیرِ گنبدِ خضرا اشکبار آنکھوں نے

کاش! میری فرقت کا داغ دھو دیا ہوتا

کاش! گنبدِ خضرا کے حسین جلووں میں

میرا روتے روتے ہی دم نکل گیا ہوتا

دم نکل گیا ہوتا میرا ان کے قدموں میں

ساتھ گر مقدّر نے میرا دے دیا ہوتا

جن دنوں مدینے میں حاضری ہوئی تھی کاش!

مَر کے ان کے کوچے میں دَفن ہو گیا ہوتا

کاش! ایسا ہو جاتا گورے گورے قدموں میں

گِر کر آپ کا عطّارؔ آپ پر فدا ہوتا

Mujh ko phir Madine mein is baras bhi bulwaate

Aap ka bara ehsaan mujh pe ye shaha hota

Zer-e-Gumbad-e-Khazra ashkbaar aankhon ne

Kaash! meri furqat ka daagh dho diya hota

Kaash! Gumbad-e-Khazra ke haseen jalwon mein

Mera rote rote hi dam nikal gaya hota

Dam nikal gaya hota mera un ke qadmon mein

Saath gar muqaddar ne mera de diya hota

Jin dinon Madine mein haziri hui thi kaash!

Mar ke un ke kooche mein dafan ho gaya hota

Kaash! aisa ho jaata gore gore qadmon mein

Gir kar aap ka Attar aap par fida hota

نعت Urdu
Comment
علامہ محمد الیاس قادری عطاری
تعارفِ شاعر

علامہ محمد الیاس قادری عطاری

🏛️ کلاسیکی دور

امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری بین الاقوامی اسلامی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ہیں۔ آپ کے نعتیہ و مناجات کے کلام میں بے پناہ سوز و گداز اور عشقِ رسولؐ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے