دستور (میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا)
Dastoor Main Nahin Manta Nazm Habib Jalib
دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبحِ بے نور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا!
میں بھی خائف نہیں تختۂ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا!
پھول شاخوں پہ کھلنے لگے تم کہو
جام رندوں کو ملنے لگے تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے تم کہو
اس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا!
تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا لہو
اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسون
چارہ گر میں تمہیں مانتا ہی نہیں
کاسہ لیسوں کی اس بھیڑ کے راج کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا!
Deep Jis Ka Mehlaat Hi Mein Jale
Chand Logon Ki Khushiyon Ko Le Kar Chale
Woh Jo Saaye Mein Har Maslehat Ke Pale
Aise Dastoor Ko, Subh-e-Be-Noor Ko
Main Nahin Manta, Main Nahin Manta!
Main Bhi Khaif Nahin Takhta-e-Daar Se
Main Bhi Mansoor Hoon Keh Do Aghyar Se
Kyun Darate Ho Zindaan Ki Deewar Se
Zulm Ki Baat Ko, Jehl Ki Raat Ko
Main Nahin Manta, Main Nahin Manta!

حبیب جالب
حبیب احمد المعروف حبیب جالب (24 مارچ 1928ء – 23 مارچ 1993ء) پاکستان کے سب سے مقبول، بے باک، نڈر اور انقلابی عوامی شاعر تھے۔ آپ ہوشیارپور (بھارت) میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد کراچی اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کی۔ حبیب...
