شاعری ہب / غزل / شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے

شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے

Shkoe ke Nam se Be Mhr Khfa

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے

یہ بھی مت کہہ کہ جو کہیے تو گلا ہوتا ہے

پر ہوں میں شکوے سے یوں، راگ سے جیسے باجا

اک ذرا چھیڑیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے

گو سمجھتا نہیں پر حسن تلافی دیکھو

شکوۂ جور سے سر گرمِ جفا ہوتا ہے

Shikve ke Naam se be mahr khfa hota hai

Yeh bhi mat keh ke jo khiey to gala hota hai

Par hoon mein Shikve se ion Raag se jaise baja

Ik zara chhiriey phir dikhiey kiya hota hai

Go smjhta nahin par Husn tlafi dekho

Shko-e- Jaur se sar garam-e Jafa hota hai

غزل
Comment
مرزا غالب
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

مرزا غالب

⏳ 27 دسمبر 1797 — 15 فروری 1869
📍

مرزا اسد اللہ خان غالب (27 دسمبر 1797ء – 15 فروری 1869ء) اردو اور فارسی زبان کے سب سے بڑے، سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور عہد ساز کلاسیکی شاعر اور نثری ادیب تھے۔ آپ کا تعلق دہلی سے تھا۔ مغل شہنشاہ بہادر شاہ...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔