شاعری ہب / نعت / میرا محبوب ہے سب سے نرالا

میرا محبوب ہے سب سے نرالا

Mera Mahboob Hai Sab se Nirala

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

میرا محبوب ہے سب سے نرالا

کیا کونین میں جس نے اُجالا

میرے محبوب نے حُسنِ کرم سے

ستم کو پیار کے سانچے میں ڈھالا

گرایا ٹھوکروں نے جب بھی مجھ کو

کرم اُن کا بڑھا بڑھ کر سنبھالا

انہی کا نور ہے شمس و قمر میں

اُجالے کو بھی آقا نے اُجالا

وہی ہیں حامد و محمود و احمد

لقب ہے آپ کا ہی کملی والا

کروں تعریف کیا اُن کی میں صائم

ہیں جن کا نعت گو خود حق تعالیٰ

Mera mahboob hai sab se nirala

Kiya kaunain mein jis ne ujala

Mere mahboob ne husn-e-karam se

Sitam ko pyaar ke saanchay mein dhala

Giraya thokron ne jab bhi mujh ko

Karam un ka barha barh kar sambhala

Unhin ka noor hai shams-o-qamar mein

Ujale ko bhi aaqa ne ujala

Wohi hain Hamid-o-Mahmood-o-Ahmad

Laqab hai aap ka hi kamli wala

Karoon tareef kya un ki main Saim

Hain jin ka naat-go khud Haq Taala

نعت Urdu
Comment
صائم چشتی
تعارفِ شاعر

صائم چشتی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ December 25, 1932 — January 22, 2000 📍 فیصل آباد، پاکستان

حضرت علامہ صائم چشتی اردو اور پنجابی کے معروف نعت گو شاعر ، ادیب ، محقق اور مترجم تھے وہ تمام عمر علم واد ب کے فروغ و اشاعت کے لیے مصروفِ عمل رہے بڑے...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے