شاعری ہب / نعت / بَلَغَ الْعُلى بِكَمَالِهِ

بَلَغَ الْعُلى بِكَمَالِهِ

Balagh al-Ula Bi-Kamalihi

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

بَلَغَ الْعُلى بِكَمَالِهِ

كَشَفَ الدجى بِجَمَالِهِ

حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ

صَلوا عَلَيْهِ وَآلِهِ

وہی دو جہاں کا ہے آسرا

وہی ہر نظر کا سرور ہے

وہی چشم موسیٰ کی آرزو

وہی طور ہے وہی نور ہے

کبھی عرش پر کبھی فرش پر

کبھی پھر زمیں سے ہیں عرش پر

کبھی تر لہو سے ہیں ایڑیاں

کبھی لامکاں بھی ہے رہگذر

وہی ابتداء وہی انتہاء

وہی والقمر وہی والضحى

کبھی رو رہے ہیں وہ غار میں

کبھی اذن منی کی ہے صدا

وہی ہر چمن کی بہار ہے

وہی ہر نظر کا قرار ہے

وہی انبیاء کا امام ہے

وہی مُرسلوں کا وقار ہے

وہی ہے مہک وہی روشنی

وہی مصطفی وہی ہاشمی

وہی خضر راہ حیات ہے

وہی زندگی کی زندگی ہے

کبھی آمنہ کی ہے گود میں

کبھی بکریاں ہے چرا رہا

کبھی چاند کو کبھی عرش کو

ہے اُتارتا ہے سجا رہا

وہی حسن حُسنِ قدیم ہے

وہی نور نور عظیم ہے

وہی ماہ کنعاں کی ہے ضیاء

وہی آرزوئے کلیم ہے

وہی چاند ہے وہی پھول ہے

وہی انبیاء کا رسول ہے

وہی صائم کا ہے آسرا

وہی سب کی اصلِ اُصول ہے

Balagh Al-Ula Bi-Kamalihi

Kashaf Al-Duja Bi-Jamalihi

Hasunat Jameeu Khisalihi

Sallu Alaihi Wa Alihi

Wohi do jahan ka hai aasra

Wohi har nazar ka suroor hai

Wohi chashm-e-Musa ki aarzoo

Wohi Toor hai wohi noor hai

Kabhi arsh par kabhi farsh par

Kabhi phir zameen se hain arsh par

Kabhi tar lahu se hain aariyan

Kabhi la-makan bhi hai reh-guzar

Wohi ibtida wohi intiha

Wohi wal-qamar wohi wal-duha

Kabhi ro rahay hain woh ghaar mein

Kabhi izin-e-Mina ki hai sada

Wohi har chaman ki bahaar hai

Wohi har nazar ka qaraar hai

Wohi anbiya ka imaam hai

Wohi mursalon ka waqaar hai

Wohi hai mehak wohi roshni

Wohi Mustafa wohi Hashmi

Wohi Khizr-e-raah-e-hayaat hai

Wohi zindagi ki zindagi hai

Kabhi Amina ki hai god mein

Kabhi bakriyan hai chara raha

Kabhi chaand ko kabhi arsh ko

Hai utarta hai saja raha

Wohi husn-e-husn-e-qadeem hai

Wohi noor-e-noor-e-azeem hai

Wohi maah-e-Kanaan ki hai ziya

Wohi aarzoo-e-Kaleem hai

Wohi chaand hai wohi phool hai

Wohi anbiya ka rasool hai

Wohi Saim ka hai aasra

Wohi sab ki asl-e-usool hai

نعت Arabic
Comment
صائم چشتی
تعارفِ شاعر

صائم چشتی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ December 25, 1932 — January 22, 2000 📍 فیصل آباد، پاکستان

حضرت علامہ صائم چشتی اردو اور پنجابی کے معروف نعت گو شاعر ، ادیب ، محقق اور مترجم تھے وہ تمام عمر علم واد ب کے فروغ و اشاعت کے لیے مصروفِ عمل رہے بڑے...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے