شاعری ہب / غزل / کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا (شاہکار غزل)

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا (شاہکار غزل)

Kal Chaudhveen ki Raat Thi Shab Bhar Raha Charcha Tera Ghazal Insha

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا

کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرہ ترا!

ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے

ہم ہنس دیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا!

کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر

کس کام کا جوگی کا بھیس گر دل میں ہو سودا ترا!

انشاؔ جی اب اس شہر میں جی اپنا بہلتا ہی نہیں

لے کر چلے ہیں دشت کو ہم درد کا کاسہ ترا!

Kal Chaudhveen Ki Raat Thi Shab Bhar Raha Charcha Tera

Kuchh Ne Kaha Yeh Chaand Hai Kuchh Ne Kaha Chehra Tera!

Hum Bhi Wahin Maujood The Hum Se Bhi Sab Poochha Kiye

Hum Hans Diye Hum Chup Rahe Manzoor Tha Parda Tera!

Kooche Ko Tere Chhod Kar Jogi Hi Ban Jaayein Magar

Kis Kaam Ka Jogi Ka Bhes Gar Dil Mein Ho Sauda Tera!

Insha Ji Ab Is Shahr Mein Jee Apna Behalta Hi Nahin

Le Kar Chale Hain Dasht Ko Hum Dard Ka Kaasa Tera!

غزل Urdu
Comment
ابنِ انشا
تعارفِ شاعر

ابنِ انشا

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 15 جون 1927 — 11 جنوری 1978 📍 فلور (جالندھر) / کراچی / لندن، پاکستان

شیر محمد خاں المعروف ابنِ انشا (15 جون 1927ء – 11 جنوری 1978ء) اردو ادب کی تاریخ کے منفرد ترین، پرسوز، درویش صفت شاعر، ممتاز مزاح نگار اور شہرۂ آفاق سیاح و سفرنامہ نگار تھے۔...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے