الہی! واسطہ دیتا ہوں میں میٹھے مدینے کا
Ilahi! Wasila Deta Hun Main Meethe Madine ka
الٰہی! واسطہ دیتا ہوں میں میٹھے مدینے کا
بچا دنیا کی آفت سے بچا عُقبیٰ کی آفت سے
مسلماں عیدِ میلادُ النّبی پر شاد ہوتا ہے
فقط ابلیس کا چیلا چڑے جشنِ ولادت سے
بٹے گی رحمتوں کی جس گھڑی خیرات محشر میں
شہَا! محروم مت کرنا مجھے اپنی شفاعت سے
تمہیں معلوم کیا بھائی! خدا کا کون ہے مقبول
کسی مومن کو مت دیکھو کبھی بھی تم حقارت سے
اُجالا ہی اُجالا ہوگا اُس کی قبر کے اندر
ہو جس کا دل منوّر الفتِ مہرِ رسالت سے
کرم سے خُلد میں عطارؔ جس دم جا رہا ہوگا
شیاطیں دیکھتے ہوں گے سبھی مُڑ مُڑ کے حسرت سے
Ilahi! waasta deta hun main meethe Madine ka
Bacha dunya ki aafat se bacha uqba ki aafat se
Musalman Eid-e-Milad-un-Nabi par shaad hota hai
Faqat Iblees ka cheela chide jashn-e-wiladat se
Bate gi rahmato'n ki jis ghadi khairaat mahshar mein
Shaha! mahroom mat karna mujhe apni shafa'at se
Tumhein ma'loom kya bhai! Khuda ka kaun hai maqbool
Kisi momin ko mat dekho kabhi bhi tum haqarat se
Ujaala hi ujaala hoga us ki qabr ke andar
Ho jis ka dil munawwar ulfat-e-Mahr-e-Risaalat se
Karam se khuld mein Attar jis dam jaa raha hoga
Shayaateen dekhte hon ge sabhi mud mud ke hasrat se

علامہ محمد الیاس قادری عطاری
امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری بین الاقوامی اسلامی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ہیں۔ آپ کے نعتیہ و مناجات کے کلام میں بے پناہ سوز و گداز اور عشقِ رسولؐ نمایاں ہے۔
