شاعری ہب / غزل / دن ڈھلا ، شام ہوئی ، چاند ستارے نکلے

دن ڈھلا ، شام ہوئی ، چاند ستارے نکلے

Din Dhala, Shaam Hui, Chaand Sitaray Niklay

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

دن ڈھلا ، شام ہوئی ، چاند ستارے نکلے

تم نے وعدہ تو کیا ، گھر سے نہ پیارے ! نکلے

دوست جتنے تھے، وہ دشمن مرے سارے نکلے

دم بھرا میرا ، طرفدار تمہارے نکلے

اور پھر اور ہیں ، اوروں کا گلہ کیا کرنا

ہم نے پرکھا جو تمہیں ، تم نہ ہمارے نکلے

غم و آلام کے ماروں کا بہت تھا چرچا

وہ بھی کم بخت ، ترے عشق کے مارے نکلے

وائے قسمت کہ نہ راس آئی محبت ہم کو

ہائے تقدیر کہ وہ بھی نہ ہمارے نکلے

جیتے جی ہم نہ ہلے اپنے ٹھکانے سے نصیر !

اُن کے کوچے سے جنازے ہی ہمارے نکلے

Din dhala, shaam hui, chaand sitaray niklay

Tum ne wada to kiya, ghar se na pyaray! niklay

Dost jitnay thay, woh dushman mere saaray niklay

Dem bhara mera, tarafdaar tumhare niklay

Aur phir aur hain, auron ka gila kya karna

Hum ne parkha jo tumhein, tum na hamare niklay

Gham-o-aalaam ke maaron ka bohat tha charcha

Woh bhi kam-bakht, tere ishq ke maare niklay

Waaye qismat ke na raas aayi mohabbat hum ko

Haaye taqdeer ke woh bhi na hamare niklay

Jeete jee hum na hilay apne thikane se Naseer!

Un ke koochay se janazay hi hamare niklay

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔