شاعری ہب / غزل / محبت کا میں معیار ہوگا

محبت کا میں معیار ہوگا

Mohabbat ka Main Miyaar Hoga

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

محبت کا میں معیار ہوگا

جو کر دے گا ، وہی سردار ہو گا

سمر بلہ برحق سہی ، بے کار ہوگا

وہ ظالم برسر پیکار ہوگا

فلک جب در پئے آزار ہو گا

نشیمن شاخ گل پر ، بار ہو گا

کہ معلوم تھا یہ غم کا عالم

ہمارے ہی گلے کا ہار ہو گا

اُسی پر تیر برسیں گے جفا کے

وفا کا جو علم بردار ہو گا

تمہاری آنکھ کیوں رہتی ہے پُرنم

تمہیں شاید کسی سے پیار ہو گا

سُنا ہے ، چل بسا کل رات کوئی

یقینا وہ ترا بیمار ہو گا

سہارا دے گا وہ کیوں کر کسی کو

جو خود گرتی ہوئی دیوار ہو گا

ذرا کھیلنے تو دو داغ تمنا

ہمارا دل گل و گلزار ہو گا

کرم کی التجا بے کار اے دل!

ارے ناداں ! ستم ہر بار ہو گا

نصیر اب بھی یہی میں کہہ رہا ہوں

وہ مل جائیں ، تو بیڑا پار ہوگا

Mohabbat ka main miyaar hoga

Jo kar day ga, wahi sardaar hoga

Samar bil-haq sahi, bekaar hoga

Woh zaalim bar-sar-e-pekaar hoga

Falak jab dar-pai-e-azaar hoga

Nasheman shaakh-e-gul par, baar hoga

Ke maloom tha yeh gham ka aalam

Hamare hi galay ka haar hoga

Usi par teer barsein ge jafa ke

Wafa ka jo alam-bardaar hoga

Tumhari aankh kyun rehti hai pur-nam

Tumhein shayad kisi se pyaar hoga

Suna hai, chal basa kal raat koi

Yaqeenan woh tera beemar hoga

Sahara day ga woh kyun kar kisi ko

Jo khud girti hui deewaar hoga

Zara khelne to do daagh-e-tamanna

Hamara dil gul-o-gulzaar hoga

Karam ki iltija bekaar ae dil!

Aray naadaan! sitam har baar hoga

Naseer ab bhi yehi main keh raha hoon

Woh mil jayein, to bera paar hoga

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔