شاعری ہب / غزل / دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے

دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے

Dahan par Hain Un ke Gumaan Kaise Kaise Ghazal Aatish

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے

کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے!

زمینِ چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے!

نہ گورِ سکندر نہ ہے قبرِ دارا

مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے!

دل و دیدہ اہلِ فنا کے ہیں روزن

کھلے ہیں یہاں دیدباں کیسے کیسے!

غم و غصہ و رنج و اندوہ و حرماں

ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے!

Dahan Par Hain Un Ke Gumaan Kaise Kaise

Kalaam Aate Hain Darmiyaan Kaise Kaise!

Zameen-e-Chaman Gul Khilaati Hai Kya Kya

Badalta Hai Rang Aasmaan Kaise Kaise!

Na Gor-e-Sikandar Na Hai Qabr-e-Daara

Mite Naamiyon Ke Nishaan Kaise Kaise!

Dil-o-Deeda Ahl-e-Fana Ke Hain Rauzan

Khile Hain Yahan Deedbaan Kaise Kaise!

غزل Urdu
Comment
خواجہ حیدر علی آتش
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

خواجہ حیدر علی آتش

⏳ 1778 — 1846
📍 فیض آباد / لکھنؤ، ہندوستان

خواجہ حیدر علی آتشؔ (1778ء – 1846ء) دبستانِ لکھنؤ کے سب سے عظیم غزل گو، قلندر صفت استادِ سخن اور 'مرصع سازِ کلام' مانے جاتے ہیں۔ آپ فیض آباد (اودھ، بھارت) میں پیدا ہوئے اور بعد میں لکھنؤ میں مستقل سکونت اختیار کی۔ آتش نے...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔