شاعری ہب / غزل / بیتاب ہیں ، ششدر ہیں ، پریشان بہت ہیں

بیتاب ہیں ، ششدر ہیں ، پریشان بہت ہیں

Betaab Hain, Shashdar Hain, Pareshan Bohat Hain

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

بیتاب ہیں ، ششدر ہیں ، پریشان بہت ہیں

کیوں کر نہ ہوں ، دل ایک ہے، ارمان بہت ہیں

کیوں یاد نہ رکھوں تجھے اے دشمن پنہاں !

آخر مرے سر پر ترے احسان بہت ہیں

ڈھونڈو تو کوئی کام کا بندہ نہیں ملتا

کہنے کو تو اِس دور میں انسان بہت ہیں

کشتی مری کمزور ہے ، طوفان بہت ہیں

دیکھیں تجھے ، یہ ہوش کہاں اہلِ نظر کو

تصویر تری دیکھ کے حیران بہت ہیں

ارمانوں کی اک بھیڑ لگی رہتی ہے دن رات

دل تنگ نہیں ، خیر سے مہمان بہت ہیں

کیوں ملتے ہیں ، جیسے نہ کوئی جان نہ پہچان

دانستہ نصیر آج وہ انجان بہت ہیں

Betaab hain, shashdar hain, pareshan bohat hain

Kyun kar na hon, dil ik hai, armaan bohat hain

Kyun yaad na rakhoon tujhe ae dushman-e-pinhaan!

Aakhir mere sar par tere ehsaan bohat hain

Dhoondo to koi kaam ka banda nahi milta

Kehne ko to is daur mein insaan bohat hain

Kashti meri kamzor hai, toofan bohat hain

Dekhein tujhe, yeh hosh kahan ahl-e-nazar ko

Tasweer teri dekh ke hairan bohat hain

Armanon ki ik bheer lagi rehti hai din raat

Dil tang nahi, khair se mehmaan bohat hain

Kyun miltay hain, jaisay na koi jaan na pehchaan

Danista Naseer aaj woh anjaan bohat hain

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔