شاعری ہب / غزل / جواں ہو کر بدلتے جا رہے ہیں

جواں ہو کر بدلتے جا رہے ہیں

Jawaan Ho Kar Badaltay Ja Rahay Hain

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

جواں ہو کر بدلتے جا رہے ہیں وہ رعنائی میں ڈھلتے جا رہے ہیں

مرے پیچھے پڑے جو ہاتھ دھو کر وہ خود اب ہاتھ ملتے جا رہے ہیں

نہیں بس چل سکا کانٹوں پہ جن کا وہ پھولوں کو مسلتے جا رہے ہیں

خدا ہی اب سنبھالے تو سنبھالے وہ ہاتھوں سے نکلتے جا رہے ہیں

مری خاموشیوں پر ہنسنے والو ! مرے تیور بدلتے جا رہے ہیں

مری نظروں کی زد میں ہیں مخالف کہاں بیچ کر نکلتے جا رہے ہیں

نہیں چھوٹے نہیں ہیں تیرے وعدے بس اتنا ہے کہ ملتے جارہے ہیں

جو کل تک تھے مری آنکھوں کی ٹھنڈک وہی اب مجھ سے جلتے جا رہے ہیں

خدا گلزار رکھے اُن کے پاؤں جو میرے ساتھ چلتے جارہے ہیں

نظر کو ہے تلاش عہدِ ماضی کہ اب منظر بدلتے جا رہے ہیں

یہ کس کا ہے نصیر زار پر ہاتھ کہ طوفاں سر سے ملتے جا رہے ہیں

Jawaan ho kar badaltay ja rahay hain woh ranai mein dhaltay ja rahay hain

Mere peechay paray jo haath dho kar woh khud ab haath maltay ja rahay hain

Nahi bas chal saka kaanton pe jin ka woh phoolon ko masaltay ja rahay hain

Khuda hi ab sambhaalay to sambhaalay woh haathon se nikaltay ja rahay hain

Meri khamoshiyon pe hanse waloo! mere tawar badaltay ja rahay hain

Meri nazron ki zad mein hain mukhaalif kahan beech kar nikaltay ja rahay hain

Nahi chhotay nahi hain tere waday bas itna hai ke miltay ja rahay hain

Jo kal tak thay meri aankhon ki thandak wohi ab mujh se jaltay ja rahay hain

Khuda gulzaar rakhay un ke paaon jo mere saath chaltay ja rahay hain

Nazar ko hai talaash ehd-e-maazi ke ab manzar badaltay ja rahay hain

Yeh kis ka hai Naseer zaar par haath ke toofaan sar se miltay ja rahay hain

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔