شاعری ہب / غزل / میکدے کا نظام تم سے ہے

میکدے کا نظام تم سے ہے

Maikaday ka Nizaam Tum se Hai

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

میکدے کا نظام تم سے ہے

شیشہ تم سے ہے، جام تم سے ہے

صبح تم سے ہے، شام تم سے ہے

ہر طرح کا نظام تم سے ہے

سب کو سوز و گداز تم نے دیا

عشق کا فیض عام تم سے ہے

میں زمانے کے رو برو چپ ہوں

بے تکلف کلام تم سے ہے

خال مشکیں بھی، زلف پیچاں بھی

دانہ تم سے ہے، دام تم سے ہے

مہر انور میں ہے تمہاری ضیا

حسن ماہ تمام تم سے ہے

تم ہو بنیاد دونوں عالم کی

دو جہاں کا قیام تم سے ہے

ہم تمہارے ہیں، تم ہمارے ہو

ہم کو عشق دوام تم سے ہے

اب کسی کو نصیر کیا جانے

اب تو جو کچھ ہے کام تم سے ہے

Maikaday ka nizaam tum se hai

sheesha tum se hai, jaam tum se hai

subh tum se hai, shaam tum se hai

har tarah ka nizaam tum se hai

sab ko soz-o-gudaaz tum ne diya

ishq ka faiz-e-aam tum se hai

main zamane ke roo-ba-roo chup hoon

be-takalluf kalaam tum se hai

khaal-e-mishkeen bhi, zulf-e-pechaan bhi

daana tum se hai, daam tum se hai

mehr-e-anwar mein hai tumhari ziya

husn-e-maah-e-tamaam tum se hai

tum ho buniyaad donon aalam ki

do jahaan ka qiyaam tum se hai

hum tumhare hain, tum hamare ho

hum ko ishq-e-dawaam tum se hai

ab kisi ko Naseer kya jaane

ab to jo kuch hai kaam tum se hai

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

⏳ 1949ء – 2009ء
📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔