شاعری ہب / غزل / اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں

اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں

Ab ke Tajdeed-e-Wafa ka Nahin Imkan Jana

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں

یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں

یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے

کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

شہرِ دل میں تو بڑی دھوم سے آئے تھے کبھی

اب چلے ہو تو ہوا گھر مرا ویراں جاناں

ہم نے کانٹوں کو بھی سینے سے لگائے رکھا

تم نے پھولوں کا بھی رکھا نہ گریباں جاناں

اب فرازؔ اور کسی سے نہ شکایت کیجے

اپنے خوابوں کا تھا مقسوم پریشاں جاناں

Ab ke tjdid-e Wafa ka nahin amkan janan

Yaad kiya tujh ko dlain tra piman janan

Yunhi mausam ki Ada dekh ke Yaad aaya hai

Kis qadr jild bdl jaate hain ansan janan

Shehar-e Dil mein to Bari dhum se aaye the kabhi

Ab chale ho to hua ghar Mara oiran janan

Hum Ne Kanton ko bhi Seene se lgae rakha

Tum Ne Phoolon ka bhi rakha na griban janan

Ab fraz aur kisi se na shikayat Keeje

Apne Khwabon ka tha mqsom prishan janan

غزل
Comment
احمد فراز
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

احمد فراز

⏳ 12 جنوری 1931 — 25 اگست 2008
📍 کوہاٹ / اسلام آباد، پاکستان

سید احمد شاہ المعروف احمد فراز (12 جنوری 1931ء – 25 اگست 2008ء) پاکستان اور اردو دنیا کے سب سے مقبول، ہر دلعزیز اور رومانوی و مزاحمتی شاعری کے بے تاج بادشاہ تھے۔ آپ کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ احمد فراز کو جدید دور کا 'غالب'...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔