آئی پھر یاد مدینے کی رلانے کیلئے
Aai Phir Yaad Madine ki Rlaney Kay Liye
میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کیلئے
آئی پھر یاد مدینے کی رلانے کیلئے
دل تڑپ اٹھا ہے دربار میں جانے کیلئے
کاش میں اڑتا پھروں خاکِ مدینہ بن کر
اور مچلتا رہوں سرکار کو پانے کیلئے
میرے لجپال نے رسوا نہ کبھی ہونے دیا
جب پکارا انہیں آئے ہیں بچانے کیلئے
غم نہیں چھوڑ دے یہ سارا زمانہ بھی مجھے
میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کیلئے
یہ تو بس ان کا کرم ہے کہ وہ سن لیتے ہیں
ورنہ یہ لب کہاں فریاد سنانے کیلئے
پھر میسر تجھے دیدار مدینہ ہوگا
وہ بلائیں گے تجھے جلوہ دکھانے کیلئے
مجھ گنہگار و خطاکار کو محشر میں ادیب
ہوں گے موجود وہ دامن میں چھپانے کے لیے
Mere aqa to hain Seene se lganey Kay Liye
Aai phir Yaad Madine ki rlaney Kay Liye
Dil trp atha hai darbar mein jaane Kay Liye
Kash mein arta Phirun khaak-e Madina ban kar
Aur mchlta rhon Sarkar ko paney Kay Liye
Mere Lajpal Ne rsoa na kabhi honey diya
Jab Pukara Unhein aaye hain bchaney Kay Liye
Gham nahin chhor de yeh sara zamana bhi Mujhe
Mere aqa to hain Seene se lganey Kay Liye
Yeh to bas Un ka Karam hai ke woh sun lete hain
Warna yeh lab kahan faryad snaney Kay Liye
Phir misr Tujhe Deedar Madina hoga
Woh blaئin Ge Tujhe Jalwa dkhaney Kay Liye
Mujh gnhgar-o-khtakar ko Mahshar mein adib
Hoon Ge maujud woh daman mein chhpaney ke liye
ادیب رائے پوری
بھارت کے ایک گاؤں رائے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کا نام حکیم سید یعقوب علی تھا۔ ادیب رائے پوری پاکستان کے معروف نعت خواں اور ایک اچھے شاعر بھی تھے اور ان کے...
