اسے اب راہ پر لانا پڑے گا
Usay Ab Raah par Lana Paray Ga
اسے اب راہ پر لانا پڑے گا
دل ناداں کو سمجھانا پڑے گا
ہمارے گھر اُنہیں آنا پڑے گا
یہ وعدہ اُن کو فرمانا پڑے گا
قریب کعبہ بت خانہ پڑے گا
ہمیں رستے میں رُک جانا پڑے گا
وفا کے معر کے یوں سر نہ ہوں گے
پہاڑوں سے بھی ٹکرانا پڑے گا
اُٹھا لے نقد ایماں دے کے زاہد !
بہت ارزاں یہ پیمانہ پڑے گا
وہ آئیں یا نہ آئیں شام وعده
دلِ مضطر کو بہلانا پڑے گا
مرا منشا ابھی سمجھے نہیں
ابھی کچھ دیر سمجھانا پڑے گا
وفا میں تلخیاں ہیں حضرت دل !
مگر یہ زہر تو کھانا پڑے گا
مرے تھے اُن پہ جینے کے لئے ہم
خبر کیا تھی کہ مر جانا پڑے گا
نصیر اُس نے بُلا بھیجا ہے تم کو
وہاں تک اب تمہیں جانا پڑے گا
Usay ab raah par lana paray ga
dil naadaan ko samjhana paray ga
hamaray ghar unhein aana paray ga
yeh wada un ko farmana paray ga
qareeb-e-kaaba but-khana paray ga
hamein rastay mein ruk jana paray ga
wafa ke maarkay yun sar na hon ge
paharon se bhi takrana paray ga
utha lay naqd-e-iman day ke zaahid!
bohat arzan yeh paimana paray ga
woh aayein ya na aayein shaam-e-wada
dil-e-muztar ko behlana paray ga
mera münsha abhi samjhay nahi
abhi kuch dair samjhana paray ga
wafa mein talkhiyan hain Hazrat-e-dil!
magar yeh zahr to khana paray ga
muray thay un pe jeenay ke liye hum
khabar kya thi ke mar jana paray ga
Naseer us ne bula bheja hai tum ko
wahan tak ab tumhein jana paray ga

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...
