شاعری ہب / غزل / سینکڑوں بے قرار پھرتے ہیں

سینکڑوں بے قرار پھرتے ہیں

Sainkron Be-Qaraar Phirte Hain

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

سینکڑوں بے قرار پھرتے ہیں

طالب وصل یار پھرتے ہیں

اُن کے مشتاق ، اُن کے دیوانے

ہر طرف بے شمار پھرتے ہیں

دھوم بھی ہے، دُہائی بھی اُن کی

کر کے سولہ سنگھار پھرتے ہیں

پھول کیا سراٹھا کے بات کریں

باغ میں گل عذار پھرتے ہیں

نام سُن کر مرا وہ کہنے لگے

ایسے ویسے ہزار پھرتے ہیں

مجھ کو ہو خاک اعتبار اُن پر

قول سے بار بار پھرتے ہیں

چاند سورج ہیں اُن کے وارفتہ

رات دن ، بے قرار پھرتے ہیں

اُن کے کوچے میں ایک آدھ نہیں

پاسباں ، تین چار ، پھرتے ہیں

جلوے یار کی تمنا میں لوگ

دیوانہ وار پھرتے ہیں

اُن کی محفل سے کوٹنے والے

ٹوٹ کر ہر بہار پھرتے ہیں

یہ ہے تو ہے میکدہ ، ساقی !

تشنہ لب ، میگسار پھرتے ہیں

اے نصیر ! اُن کی چاہ میں لاکھ

کھو کے صبر و قرار پھرتے ہیں

Sainkron be-qaraar phirte hain

Talib-e-wasl-e-yaar phirte hain

Un ke mushtaq, un ke deewane

Har taraf be-shumaar phirte hain

Dhoom bhi hai, duhai bhi un ki

Kar ke solah singhaar phirte hain

Phool kya sar-utha ke baat karein

Baagh mein gul-izaar phirte hain

Naam sun kar mera woh kehne lagay

Aisay waisay hazaar phirte hain

Mujh ko ho khaak aitebaar un par

Qaul se baar baar phirte hain

Chaand sooraj hain un ke waarifta

Raat din, be-qaraar phirte hain

Un ke koochay mein ik aadh nahi

Paasbaan, teen chaar, phirte hain

Jalwe yaar ki tamanna mein log

Deewana-waar phirte hain

Un ki mehfil se kootne walay

Toot kar har bahaar phirte hain

Yeh hai to hai maikada, saqi!

Tishna-lab, maigusaar phirte hain

Ae Naseer! un ki chaah mein laakh

Kho ke sabr-o-qaraar phirte hain

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔