شاعری ہب / غزل / سخن وری ہمیں کب تجربے سے آئی ہے

سخن وری ہمیں کب تجربے سے آئی ہے

Sukhan-Wari Hamein Kab Tajurbe se Aayi Hai

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

سخن وری ہمیں کب تجربے سے آئی ہے

زباں میں چاشنی دل ٹوٹنے سے آئی ہے

جدھر سے میرا بدن دھوپ چاٹ کر گزرا

ہوائے سرد اسی راستے سے آئی ہے

تڑپتا میں ہوں پسینہ ہے اس کے ماتھے پر

شکست دل کی صدا آئنے سے آئی ہے

کھلا ثبوت ہے یہ دشمنوں کے شب خوں کا

کہ دھول ٹھہرے ہوئے قافلے سے آئی ہے

سفر میں ساتھ مرا اور کوئی کیا دیتا

ہوا بھی میری طرف سامنے سے آئی ہے

سحر نے مجھ کو مظفرؔ نہیں کیا صیقل

مری نظر میں چمک رت جگے سے آئی ہے

Sukhan-wari hamein kab tajurbe se aayi hai

Zaban mein chashni dil tootne se aayi hai

Jidhar se mera badan dhoop chaat kar guzra

Hawa-e-sard usi raste se aayi hai

Tarapta main hoon paseena hai us ke mathe par

Shikast-e-dil ki sada aaine se aayi hai

Khula suboot hai yeh dushmanon ke shab-khoon ka

Ke dhool thehre hue qafile se aayi hai

Safar mein saath mera aur koi kya deta

Hawa bhi meri taraf samne se aayi hai

Sahar ne mujh ko Muzaffar nahin kiya saiqal

Meri nazar mein chamak rat-jage se aayi hai

غزل Urdu
Comment
مظفر وارثی
تعارفِ شاعر

مظفر وارثی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1933ء – 2011ء 📍 میرٹھ، برطانوی ہندوستان / لاہور

محمد مظفر الدین صدیقی المعروف 'مظفر وارثی' (23 دسمبر 1933ء – 28 جنوری 2011ء، میرٹھ / لاہور) اردو زبان کے عظیم ترین نعت گو، حمد نگار اور لازوال نغمہ نگار تھے۔ انہوں نے دربارِ وارثیہ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے