شاعری ہب / نعت / سکۂ_رائج جب سے دين_مصطفیٰ کا ہو گیا

سکۂ_رائج جب سے دين_مصطفیٰ کا ہو گیا

Sikka-e-Raaej Jab se Din-e-Mustafaa Kaa Ho Gayaa

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

سکۂ رائج جب سے دين مصطفیٰ کا ہو گیا

غلغلہ ساری خدائی میں خدا کا ہو گیا

جب سے دل دیوانہ محبوب خدا کا ہو گیا

مصطفیٰ اس کے ہوئے وہ مصطفیٰ کا ہو گیا

حشر میں نیچے لوائے حمد کے پائی جگہ

ظل رحمت سایہ اس زلف رسا کا ہو گیا

التجا پر امت عاصی کی جب آمین کہی

بول بالا ان غریبوں کی دعا کا ہو گیا

نعت میں ہم نے جو لکھا ایک پرچہ بھی امیرؔ

مل گئی دولت وہ نسخہ کیمیا کا ہو گیا

Skh raئj jab se dn Mustafa ka ho gaya

Ghlghlh Sari khdaئi mein Khuda ka ho gaya

Jab se Dil Deewana Mehboob Khuda ka ho gaya

Mustafa Is ke hue woh Mustafa ka ho gaya

Hashr mein neeche loaئey hamd ke paئi Jagah

Zl Rehmat saaya Is zulf rsa ka ho gaya

Altja par ummat aasi ki jab Aameen khi

Bol bala Un Ghareebon ki Dua ka ho gaya

Naat mein Hum Ne jo Likha Ek parca bhi amir

Mil gئi daulat woh nuskha kimiya ka ho gaya

نعت Urdu
Comment
امیر مینائی
تعارفِ شاعر

امیر مینائی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 1828 — 1900 📍 لکھنؤ، انڈیا

مشہور و معروف شاعر و ادیب تھے۔ وہ 1828ء میں شاہ نصیر الدین شاہ حیدر نواب اودھ کے عہد میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ امیر احمد نام مولوی کرم محمد کے بیٹے اور مخدوم شاہ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے