شاعری ہب / غزل / رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ (لازوال شاہکار)

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ (لازوال شاہکار)

Ranjish hi Sahi Dil hi Dukhaane ke Liye Aa Ghazal Faraz

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ

آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ!

کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ

تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ!

پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو

رسم و رہِ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ!

اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم

اے راحتِ جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ!

اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں

یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ!

Ranjish Hi Sahi Dil Hi Dukhaane Ke Liye Aa

Aa Phir Se Mujhe Chhod Ke Jaane Ke Liye Aa!

Kuchh To Mere Pindaar-e-Mohabbat Ka Bharam Rakh

Tu Bhi To Kabhi Mujh Ko Manaane Ke Liye Aa!

Pehle Se Maraasim Na Sahi Phir Bhi Kabhi To

Rasm-o-Rah-e-Duniya Hi Nibhaane Ke Liye Aa!

Ik Umr Se Hoon Lazzat-e-Girya Se Bhi Mahroom

Aye Raahat-e-Jaan Mujh Ko Rulaane Ke Liye Aa!

Ab Tak Dil-e-Khush-Fahm Ko Tujh Se Hain Umeedein

Yeh Aakhiri Shamein Bhi Bujhaane Ke Liye Aa!

غزل Urdu
Comment
احمد فراز
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

احمد فراز

⏳ 12 جنوری 1931 — 25 اگست 2008
📍 کوہاٹ / اسلام آباد، پاکستان

سید احمد شاہ المعروف احمد فراز (12 جنوری 1931ء – 25 اگست 2008ء) پاکستان اور اردو دنیا کے سب سے مقبول، ہر دلعزیز اور رومانوی و مزاحمتی شاعری کے بے تاج بادشاہ تھے۔ آپ کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ احمد فراز کو جدید دور کا 'غالب'...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔