شاعری ہب / نعت / نعت خوانی کر رہے ہیں

نعت خوانی کر رہے ہیں

Naat Khawani Kar Rahe Hain

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کرم سے جھولیوں کو بھر رہے ہیں

نبی کی نعت خوانی کر رہے ہیں

جہنم سے بچانا کام اُن کا

تعجب ہے کہ ہم کیوں ڈر رہے ہیں

ازل سے اب تلک دل کے افق پر

ہمیشہ آپ جلوہ گر رہے ہیں

ارے دعوی ہے اُن سے ہمسری کا

جو ذرّوں کو بناتے زر رہے ہیں

کہاں ہم وہ کہاں ہم ہیں زمیں پر

مگر وہ آسمانوں پر رہے ہیں

زباں پر نام اُن کا سامنے وہ

عجب کیفیتوں میں مر رہے ہیں

کرم اُن کا بیاں کیسے ہو صائم

خیالوں میں وہی شب بھر رہے ہیں

Karam se jholiyon ko bhar rahe hain

Nabi ki naat khawani kar rahe hain

Jahannam se bachana kaam un ka

Ta'ajjub hai ke hum kyun dar rahe hain

Azal se ab talak dil ke ufaq par

Hamesha aap jalwa-gar rahe hain

Aray dawa hai un se hamsari ka

Jo zarron ko banate zarr rahe hain

Kahan hum woh kahan hum hain zameen par

Magar woh aasmanon par rahe hain

Zaban par naam un ka saamne woh

Ajab kaifiyaton mein mar rahe hain

Karam un ka bayan kaisay ho Saim

Khayalon mein wohi shab bhar rahe hain

نعت Urdu
Comment
صائم چشتی
تعارفِ شاعر

صائم چشتی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ December 25, 1932 — January 22, 2000 📍 فیصل آباد، پاکستان

حضرت علامہ صائم چشتی اردو اور پنجابی کے معروف نعت گو شاعر ، ادیب ، محقق اور مترجم تھے وہ تمام عمر علم واد ب کے فروغ و اشاعت کے لیے مصروفِ عمل رہے بڑے...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے