شاعری ہب / غزل / لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے (شاہکار غزل)

لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے (شاہکار غزل)

Laayi Hayaat Aaye Qaza Le Chali Chale Ghazal Zauq

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے

اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے!

بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے

پر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے!

نازاں نہ ہو خرد پہ جو ہونا ہے وہ ہی ہو

دانش تری چلے نہ مری دانشی چلے!

دنیا نے کس کا راہِ فنا میں دیا ہے ساتھ

تم بھی چلے چلو یونہی جب تک چلی چلے!

ذوقؔ اس جہانِ تیرہ میں روشن ضمیر ہو

جیسے چراغِ بزم میں نورِ جلی چلے!

Laayi Hayaat Aaye Qaza Le Chali Chale

Apni Khushi Na Aaye Na Apni Khushi Chale!

Behtar To Hai Yehi Ke Na Duniya Se Dil Lage

Par Kya Karein Jo Kaam Na Be-Dil-Lagi Chale!

Naazaan Na Ho Khirad Pe Jo Hona Hai Woh Hi Ho

Daanish Teri Chale Na Meri Daanishi Chale!

Duniya Ne Kis Ka Raah-e-Fana Mein Diya Hai Saath

Tum Bhi Chale Chalo Yoonhi Jab Tak Chali Chale!

Zauq Is Jahan-e-Teera Mein Roshan Zameer Ho

Jaise Chiraagh-e-Bazm Mein Noor-e-Jali Chale!

غزل Urdu
Comment
شیخ محمد ابراہیم ذوق
تعارفِ شاعر

شیخ محمد ابراہیم ذوق

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 22 اگست 1789 — 16 نومبر 1854 📍

شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ (22 اگست 1789ء – 16 نومبر 1854ء) اردو زبان کے سب سے پرشکوہ، فصیح البیان اور قادر الکلام کلاسیکی شعراء میں شمار ہوتے ہیں جنہیں قلعۂ معلیٰ دہلی میں 'ملک الشعراء'...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے