شاعری ہب / غزل / کچھ لگی دل کی بجھا لوں تو چلے جائیے گا

کچھ لگی دل کی بجھا لوں تو چلے جائیے گا

Kuch Lagi Dil ki Bujha Loon to Chale Jayiye Ga

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کچھ لگی دل کی بجھا لوں تو چلے جائیے گا

خیر سینے سے لگا لوں تو چلے جائیے گا

میں زخود رفتہ ہوا سنتے ہی جانے کی خبر

پہلے میں آپ میں آ لوں تو چلے جائیے گا

راستہ گھیرے ہیں ارمان و قلق حسرت و یاس

میں ذرا بھیڑ ہٹا لوں تو چلے جائیے گا

پیار کر لوں رخ روشن کی بلائیں لے لوں

قدم آنکھوں سے لگا لوں تو چلے جائیے گا

میرے ہونے ہی نے یہ روز سیہ دکھلایا

اپنی ہستی کو مٹا لوں تو چلے جائیے گا

چھوڑ کر زندہ مجھے آپ کہاں جائیں گے

پہلے میں جان سے جا لوں تو چلے جائیے گا

آپ کے جاتے ہی بیدمؔ کی سنے گا پھر کون

اپنی بیتی میں سنالوں تو چلے جائیے گا

Kuch lagi dil ki bujha loon to chale jayiye ga

Khair seene se laga loon to chale jayiye ga

Main za-khud-rafta hua sunte hi jane ki khabar

Pehle main aap mein aa loon to chale jayiye ga

Rasta ghere hain arman-o-qalaq hasrat-o-yaas

Main zara bheer hata loon to chale jayiye ga

Pyaar kar loon rukh-e-roshan ki balayen le loon

Qadam aankhon se laga loon to chale jayiye ga

Mere hone hi ne yeh roz-e-siyah dikhlaya

Apni hasti ko mita loon to chale jayiye ga

Chhor kar zinda mujhe aap kahan jayenge

Pehle main jaan se jaa loon to chale jayiye ga

Aap ke jate hi Bidam ki sunega phir kaun

Apni biti mein suna loon to chale jayiye ga

غزل Urdu
Comment
بیدم شاہ وارثی
تعارفِ شاعر

بیدم شاہ وارثی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 1876ء — 24 نومبر 1936ء 📍

سید ضامن علی المعروف حضرت بیدمؔ شاہ وارثی (1876ء – 24 نومبر 1936ء) برصغیر پاک و ہند کے سب سے مقبول، قادر الکلام اور مسحور کن نعت گو، منقبت نگار اور صوفی شاعر مانے جاتے...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے