جب سے عینک لگی
Jab se Ainak Lagi Nazar Wali
جب سے عینک لگی نظر والی
زہر لگنے لگی ہے گھر والی
دردِ دل کے لیے مسیحا نے
گولیاں دی ہیں در دسر والی
جس کے چکر میں ہیں پسر میرا
وہ پڑوسن ہے خود پسر والی
پھر کسی بُہت سے لڑ گئیں نظریں
پھر خطا ہو گئی بشر والی
Jab se ainak lagi nazar wali
Zeher lagnay lagi hai ghar wali
Dard-e-dil ke liye masiha ne
Goliyaan di hain dar-e-sar wali
Jis ke chakkar mein hain pisar mera
Woh parosan hai khud pisar wali
Phir kisi buhat se lar gayeen nazrein
Phir khata ho gayi bashar wali
نظم
س
تعارفِ شاعر
🏛️ جدید دور
سرفراز شاہد
سرفراز شاہد اردو کے نامور مزاحیہ شاعر اور سائنسدان تھے جن کی شاعری میں طنز و مزاح، سماجی شعور اور عصری تقاضوں کی خوبصورت عکاسی ملتی ہے۔
