شاعری ہب / نظم / زمانے میں وہی مقبول

زمانے میں وہی مقبول

Zamaane mein Wahi Maqbool Diplomat Hota Hai

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

زمانے میں وہی مقبول ڈپلومیٹ ہوتا ہے

جو منہ سے دس کہے تو اس کا مطلب ڈیٹ ہوتا ہے

عوام الناس کو ایسے دبوچا ہے گرانی نے

کہ جیسے کیٹ کے نیچے میں کوئی ریٹ ہوتا ہے

فراغت ہی نہیں ملتی بڑے صاحب کو میٹنگ سے

وہ میٹنگ جس کا ایجنڈا فقط چٹ چیٹ ہوتا ہے

کرکٹر جلد بازی میں لگاتا ہے اگر چھکا

زمیں پر گیند ہوتی ہے فضا میں بیٹ ہوتا ہے

ہمیں تو سادگی کا درس دیتا ہے وہی جس کے

بدن پر بیش قیمت سوٹ سر پر ہیٹ ہوتا ہے

یہی دیکھا ہے شاہد تیسری دنیا کے ملکوں میں

بچاری قوم پتلی اور لیڈر فیٹ ہوتا ہے

Zamaane mein wahi maqbool diplomat hota hai

Jo munh se das kahay to us ka matlab date hota hai

Awaam-un-naas ko aisay dabocha hai giraani ne

Ke jaisay cat ke neechay mein koi rate hota hai

Faraghat hi nahi milti baray sahab ko meeting se

Woh meeting jis ka agenda faqat chat-chat hota hai

Cricketer jald-baazi mein lagaata hai agar chhakka

Zameen par gaind hoti hai fiza mein bat hota hai

Hamein to saadgi ka dars deta hai wahi jis ke

Badan par besh-qeemat suit sar par hat hota hai

Yehi dekha hai Shahid teesri duniya ke mulkon mein

Bichaari qaum patli aur leader fat hota hai

نظم
Comment
س
تعارفِ شاعر

سرفراز شاہد

🏛️ جدید دور

سرفراز شاہد اردو کے نامور مزاحیہ شاعر اور سائنسدان تھے جن کی شاعری میں طنز و مزاح، سماجی شعور اور عصری تقاضوں کی خوبصورت عکاسی ملتی ہے۔