شاعری ہب / نعت / ہے رنگ اسی سے مہر کا فق آسمان پر

ہے رنگ اسی سے مہر کا فق آسمان پر

Hy Rang Isi Sy Mehar ka Faq Aasman Pr

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

ہے رنگ اسی سے مہر کا فق آسمان پر

جس نے کیا تھا ماہ کو شق آسمان پر

دل کو تڑپ دکھاؤں جو حضرت کے عشق میں

پہنچیں زمیں کے ہفت طبق آسمان پر

حضرت نے خاک پا سے کیا اس کو سرفراز

ثابت ہوا زمین کا حق آسمان پر

اس تاجدارِ دیں کا جو لکھا ہے ہم نے وصف

ٹوپی اچھالتا ہے ورق آسمان پر

اٹھوائیں بوجھ آپ جو اپنے وقار کا

آ جائے قدسیوں کو عرق آسمان پر

آتی ہے مجھ کو یاد مدینے کی گل زمیں

جس وقت پھولتی ہے شفق آسمان پر

تھے جلوہ گر زمین پہ حضرت مگر امیرؔ

دیتے تھے قدسیوں کو سبق آسمان پر

Hai rang Usi / Assi se mahr ka fq asman par

Jis Ne kiya tha Maah ko shq asman par

Dil ko trp dkhaؤn jo hazrat ke Ishq mein

Pahunchain Zameen ke hft tabaq asman par

Hazrat Ne khaak paa se kiya Is ko srfraz

Saabit hua Zameen ka Haq asman par

Is Tajdar-e dein ka jo Likha hai Hum Ne wasf

Topi achhalta hai orq asman par

Athoaئin bojh ap jo Apne vaqar ka

A jaئey qdsion ko arq asman par

Ati hai mujh ko Yaad Madine ki gal Zameen

Jis Waqt Phoolti hai shafaq asman par

The Jalwa Gir Zameen pe hazrat magar amir

Dete the qdsion ko sabaq asman par

نعت Urdu
Comment
امیر مینائی
تعارفِ شاعر

امیر مینائی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 1828 — 1900 📍 لکھنؤ، انڈیا

مشہور و معروف شاعر و ادیب تھے۔ وہ 1828ء میں شاہ نصیر الدین شاہ حیدر نواب اودھ کے عہد میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ امیر احمد نام مولوی کرم محمد کے بیٹے اور مخدوم شاہ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے