شاعری ہب / Kalam / فجر کا وقت ہو گیا اُٹھو!

فجر کا وقت ہو گیا اُٹھو!

Fajr ka Waqt Ho Gaya Utho

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

فَجْر کا وقت ہو گیا اٹھو!

اے غُلامانِ مصطفٰے اٹھو!

جاگو جاگو اے بھائیو، بہنو!

چھوڑو چھوڑو اب بستر اٹھو!

تم کو حج کی خدا سعادت دے

جلوہ دیکھو مدینے کا اٹھو!

اٹھو ذکرِ خدا کرو اُٹھ کر!

دل سے لو نامِ مصطفٰے اٹھو!

فجر کی ہو چکیں اَذانیں وقت

ہو گیا ہے نماز کا اٹھو!

بھائیو! اُٹھ کر اب وُضو کر لو!

اور چلو خانہِ خدا اٹھو!

نیند سے تو نَماز بہتر ہے

اب نہ مُطْلَق بھی لیٹنا اٹھو!

اُٹھ چکو اب کھڑے بھی ہو جاؤ!

آنکھ شیطاں نہ دے لگا اٹھو!

جاگو جاگو نَماز غفلت سے

کر نہ بیٹھو کہیں قَضا اٹھو!

اب ”جو سوئے نَماز کھوئے“ وقت

سونے کا اب نہیں رہا اٹھو!

یاد رکھو! نماز گر چھوڑی

قبر میں پاؤ گے سزا اٹھو!

بے نمازی پھنسے گا محشر میں

ہو گا ناراض کبریا اٹھو!

میں ”صدائے مدینہ“ دیتا ہوں

تم کو طیبہ کا واسطہ اٹھو!

میں بھکاری نہیں ہوں دَر دَر کا

میں ہوں سرکار کا گدا اٹھو!

مجھ کو دینا نہ پائی پیسہ تم!

میں ہوں طالب ثواب کا اٹھو!

تم کو دیتا ہے یہ دعا عطّار

فضل تم پر کرے خدا اٹھو!

Fajr ka waqt ho gaya utho!

Ae ghulamaan-e-Mustafa utho!

Jaago jaago ae bhaiyo, behno!

Chhoro chhoro ab bistara utho!

Tum ko Hajj ki Khuda sa'aadat de

Jalwa dekho Madine ka utho!

Utho zikr-e-Khuda karo uth kar!

Dil se lo naam-e-Mustafa utho!

Fajr ki ho chukeen azaanein waqt

Ho gaya hai namaaz ka utho!

Bhaiyo! uth kar ab wuzu kar lo!

Aur chalo khaana-e-Khuda utho!

Neend se to namaaz behtar hai

Ab na mutlaq bhi laitna utho!

Uth chuko ab kharay bhi ho jao!

Aankh Shaitan na de laga utho!

Jaago jaago namaaz ghaflat se

Kar na baitho kaheen qaza utho!

Ab "jo soye namaaz khoye" waqt

Sonay ka ab nahin raha utho!

Yaad rakho! namaaz gar chhori

Qabr mein pao ge saza utho!

Be-namaazi phansay ga mahshar mein

Ho ga naaraaz Kibriya utho!

Main "Sada-e-Madina" deta hoon

Tum ko Taiba ka waasta utho!

Main bhikari nahin hoon dar dar ka

Main hoon Sarkaar ka gada utho!

Mujh ko dena na paayi paisa tum!

Main hoon taalib sawaab ka utho!

Tum ko deta hai yeh dua Attar

Fazl tum par karay Khuda utho!

Kalam Urdu
Comment
علامہ محمد الیاس قادری عطاری
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

علامہ محمد الیاس قادری عطاری

امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری بین الاقوامی اسلامی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ہیں۔ آپ کے نعتیہ و مناجات کے کلام میں بے پناہ سوز و گداز اور عشقِ رسولؐ نمایاں ہے۔

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔