شاعری ہب / نظم / دو ساحلی نظمیں

دو ساحلی نظمیں

Do Sahili Nazmein

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

(۱)

پہلے چاند کی نرم مہکتی رات

سبک ساحل کی ٹھنڈک

اور خوش لمس ہوا

تن کی چاہ میں جلنے والی

دو پیاسی روحوں کو ایسے چھونے لگی تھی

جیسے اُن کا دُکھ پہچان گئی ہو!

(۲)

جس جذبے پر

دن بھر سورج اپنے ہاتھ رکھے رہتا تھا

شب کے لمس سے ایسے جاگ پڑا تھا

ریت کے دلآرام رفاقت

اور سُلگتی تنہائی کے بیچ

سمندر کی بانہوں سے لپٹے ہوئے دو منکر جسم

اپنے آپ سے ہار چکے تھے

رات کا جادو جیت چکا تھا!

Pehle Chaand ki naram Mehakti Raat

Sbk saahil ki thndk

Aur Khush lms hua

Tan ki chaah mein jlney oali

Do Piyasi Ruhon ko aise chhoney lgi thi

Jaise an ka dkh Pahchan gi ho

Jis jzbey par

Din bhr Sooraj Apne haath rakhe rhta tha

Shab ke lms se aise jag para tha

Ret ke dlaaram rfaqt

Aur slgti Tanhayi ke bic

Samundar ki Banhon se lptey hue do munkar Jism

Apne Aap se har chkey the

Raat ka Jadu Jeet chka tha

نظم
Comment
پروین شاکر
تعارفِ شاعر

پروین شاکر

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 24 نومبر 1952 — 26 دسمبر 1994 📍 کراچی، پاکستان

پروین شاکر (24 نومبر 1952ء – 26 دسمبر 1994ء) اردو ادب کی صفِ اول کی عظیم شاعرہ، ادیبہ اور معلمہ تھیں۔ ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔ پروین شاکر کو نسائی احساسات اور نازک جذبوں...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے