شاعری ہب / غزل / دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

Dil mein Ik Lehr Si Uthi Hai Abhi

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی

شور برپا ہے خانۂ دل میں

کوئی دیوار سی گری ہے ابھی

کچھ تو تھا جس کو بھول بیٹھے ہیں

یاد کچھ بات آ رہی ہے ابھی

تیرگی کا یہ رنگ ہے کہ نہ پوچھ

اک دیا تھا جو بجھ گیا ہے ابھی

شام کے سائے پھیلتے ہیں ناصرؔ

روشنی دور جا رہی ہے ابھی

Dil Mein Ik Lehr Si Uthi Hai Abhi

Koi Taaza Hawa Chali Hai Abhi

Shor Barpa Hai Khaana-e-Dil Mein

Koi Deewar Si Giri Hai Abhi

Kuch To Tha Jis Ko Bhool Baithe Hain

Yaad Kuch Baat Aa Rahi Hai Abhi

غزل
Comment
ناصر کاظمی
تعارفِ شاعر 🏛️ عہدِ جدید

ناصر کاظمی

⏳ 8 دسمبر 1925 — 2 مارچ 1972
📍

سید ناصر رضا کاظمی المعروف ناصر کاظمی (8 دسمبر 1925ء – 2 مارچ 1972ء) اردو ادب کے سب سے منفرد، صاحبِ طرز اور جدید غزل کے بانی شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ انبالہ (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔