دل ایسے میں بہل جائے گا ، دیوانے بہت سے ہیں
Dil Aisay mein Behal Jaye Ga, Deewanay Bohat se Hain
دل ایسے میں بہل جائے گا ، دیوانے بہت سے ہیں
سر محشر ہمارے جانے پہچانے بہت سے ہیں
تمہیں کس بات کا غم ہے جو دیوانے بہت سے ہیں
ابھی موجود اس دنیا میں ویرانے بہت سے ہیں
بھی ہے محفل ساقی ، لگی ہے پھیر رندوں کی
شمار آساں نہیں ، گردش میں پیمانے بہت سے ہیں
کھٹکتا ہے مرا ہی اک ٹھکانا چشم گردوں کو
چمن میں اور بھی تو ایسے کاشانے بہت سے ہیں
غرض کے سے نہیں ، کچھ واسطہ ہے چشم ساقی سے
خدا کی اِس زمیں پر ورنہ میخانے بہت سے ہیں
بہار آئی ، آؤ ، یہ تماشا دیکھ لیں ہم بھی
جگہ صحرا میں کم ہے اور دیوانے بہت سے ہیں
ستائے ، دل دکھائے ، قہر ڈھائے آسماں ، لیکن
کہیں بھی جا پڑیں گے لوگ ، ویرانے بہت سے ہیں
کہیں عنوان ہے یوسف ، کہیں عنوان ہے موٹی
ترے جلووں کے اس دنیا میں افسانے بہت سے ہیں
سنبھل کر پاؤں رکھ اِس وادی پرخار میں اے دل !
زمانے میں لگانے کم ہیں ، بیگانے بہت سے ہیں
ذرا چل پھر کے دیکھو تو نصیر اُن کی جہاں گیری
وہ ایسے ہیں کہ ہر سُو اُن کے دیوانے بہت سے ہیں
Dil aisay mein behal jaye ga, deewanay bohat se hain
Sar-e-mahshar hamare janay pehchanay bohat se hain
Tumhein kis baat ka gham hai jo deewanay bohat se hain
Abhi mojood is duniya mein veeranay bohat se hain
Bhi hai mehfil-e-saqi, lagi hai phair rindon ki
Shumaar aasaan nahi, gardish mein paimanay bohat se hain
Khattakta hai mera hi ik thikana chashm-e-girdon ko
Chaman mein aur bhi to aisay kashanay bohat se hain
Gharaz ke se nahi, kuch waasta hai chashm-e-saqi se
Khuda ki is zameen par warna maikhanay bohat se hain
Bahaar aayi, aao, yeh tamasha dekh lein hum bhi
Jagah sehra mein kam hai aur deewanay bohat se hain
Sataye, dil dukhaye, qahr dhaye aasmaan, lekin
Kahin bhi ja parein ge log, veeranay bohat se hain
Kahin unwan hai Yousuf, kahin unwan hai moti
Tere jalwon ke is duniya mein afsanay bohat se hain
Sambhal kar paaon rakh is wadi-e-pur-khaar mein ae dil!
Zamane mein lagane kam hain, beganay bohat se hain
Zara chal phir ke dekho to Naseer un ki jahan-geeri
Woh aisay hain ke har soo un ke deewanay bohat se hain

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے پڑپوتے تھے۔ پیر نصیر الدین...
