شیخ کو یہ الجھن ہے
Shaikh ko Yeh Uljhan Hai Ziyada Duniya mein Anjan Hai Ziyada
شیخ کو یہ الجھن ہے زیادہ دُنیا میں انجن ہے زیادہ
عشق میں جب سے ہوئی ملاوٹ
آگ ہے کم ایندھن ہے زیادہ
نئے تمدن کی جیونتا
سالن کم برتن ہے زیادہ
اللہ اللہ اُس کی زلفیں
عورت کم ناگن ہے زیادہ
جلسے دھرنے ریزولیوشن
دل ساکت دھڑکن ہے زیادہ
سلمی اپنی شرماں ماری
گوری کچھ پڑفن ہے زیادہ
Shaikh ko yeh uljhan hai ziyada duniya mein anjan hai ziyada
Ishq mein jab se hui milawat
Aag hai kam eendhan hai ziyada
Naye tamaddun ki jeevanta
Saalan kam bartan hai ziyada
Allah Allah us ki zulfein
Aurat kaam naagan hai ziyada
Jalsay dharne resolution
Dil saakat dharkan hai ziyada
Salma apni sharmaan maari
Gori kuch parfan hai ziyada

سید ضمیر جعفری
سید ضمیر حسین شاہ المعروف 'سید ضمیر جعفری' (1 جنوری 1916ء – 12 مئی 1999ء، جہلم / راولپنڈی) اردو ادب کے صفِ اول کے مایہ ناز مزاح نگار، منفرد طنزیہ شاعر اور کالم نویس تھے۔ وہ پاک فوج میں میجر کے عہدے پر فائز رہے...
