شاعری ہب / نظم / یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے (جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں)

یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے (جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں)

Yeh Kooche Yeh Neelaam Ghar Dilkashi ke Pyaasa Nazm

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے

یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے

کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے

جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں!

یہ پرپیچ گلیاں، یہ بدنام بازار

یہ گمنام راہیں، یہ بے نام دربار

یہ بھٹکی ہوئی شوخ پرچھائیاں سی

یہ مجروح جذبوں کی تنہائیاں سی

جنہیں ناز ہے ہند پر وہ کہاں ہیں!

Yeh Kooche Yeh Neelaam Ghar Dilkashi Ke

Yeh Lut-te Hue Kaarwaan Zindagi Ke

Kahan Hain Kahan Hain Muhafiz Khudi Ke

Jinhein Naaz Hai Hind Par Woh Kahan Hain!

نظم
Comment
ساحر لدھیانوی
تعارفِ شاعر

ساحر لدھیانوی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 8 مارچ 1921 — 25 اکتوبر 1980 📍 لدھیانہ / لاہور / بمبئی، ہندوستان

عبدالحئی المعروف ساحر لدھیانوی (8 مارچ 1921ء – 25 اکتوبر 1980ء) اردو زبان کے سب سے سحر انگیز، انقلابی اور برصغیر کی فلمی و ادبی تاریخ کے سب سے عظیم و مقبول نغمہ نگار و...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے