تم آئے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے
Tum Aaye Ho na Shab-e-Intezar Guzri Hai
تم آئے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے
تلاش میں ہے سحر بار بار گزری ہے
جنوں میں جتنی بھی گزری بکار گزری ہے
اگرچہ دل پہ قیامت ہزار گزری ہے
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے
Tum Aaye Ho Na Shab-e-Intezar Guzri Hai
Talaash Mein Hai Sahar Baar Baar Guzri Hai
Junoon Mein Jitni Bhi Guzri Bakaar Guzri Hai
Agarcha Dil Pe Qayamat Hazaar Guzri Hai
غزل

تعارفِ شاعر
🏛️ عہدِ جدید
فیض احمد فیض
فیض احمد فیض (13 فروری 1911ء – 20 نومبر 1984ء) بیسویں صدی کے سب سے عظیم، بااثر اور عالمی شہرت یافتہ ترقی پسند شاعر، صحافی اور دانشور تھے۔ آپ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور بعد میں لاہور کو اپنا مسکن بنایا۔ فیض نے اردو غزل...
