شاعری ہب / حمد / تہمتِ چند اپنے ذمے دھر چلے کس لیے آئے تھے ہم کیا کر چلے

تہمتِ چند اپنے ذمے دھر چلے کس لیے آئے تھے ہم کیا کر چلے

Tohamat E Chand Apne Zimme Dhar Chale Kis Liye Aaye The Hum Kya Kar Chale

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

تہمتِ چند اپنے ذمے دھر چلے

کس لیے آئے تھے ہم کیا کر چلے

زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے

ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

شمع کی مانند ہم اس بزم میں

چشمِ نم آئے تھے دامن تر چلے

دردؔ کچھ معلوم ہے یہ لوگ سب

کس طرف سے آئے تھے کدھر چلے

Tuhmat-e Chand Apne zmey dhr chale

Kis liye aaye the Hum kiya kar chale

Zindagi hai ya Koi toofan hai

Hum to Is jiney ke Hathon Mar chale

Sham ki mannd Hum Is bzm mein

Chashm-e nam aaye the daman tr chale

Drd Kuch malum hai yeh Log Sab

Kis taraf se aaye the kdhr chale

حمد
Comment
خواجہ میر درد
تعارفِ شاعر

خواجہ میر درد

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 1721 — 11 جنوری 1785 📍

خواجہ سید میر محمدی المتخلص بہ دردؔ (1721ء – 11 جنوری 1785ء) اردو کلاسیکی شاعری کے ارکانِ اربعہ (میر، سودا، درد اور اثر) میں شامل صوفی باصفا اور دہلی کے عظیم ترین صوفی شاعر تھے۔...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔