شاعری ہب / نعت / سرکارؐ کی نسبت کہ احسان ہزاروں ہیں

سرکارؐ کی نسبت کہ احسان ہزاروں ہیں

Sarkar ki Nsbt ke Ihsan Hazaaron Hain

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

سرکارؐ کی نسبت کہ احسان ہزاروں ہیں

ہم جیسوں کے بخشش کے سامان ہزاروں ہیں

مہمان نوازی سے محروم نہیں کوئی

اک صاحبِ خانہ ہیں مہمان ہزاروں ہیں

اک میں ہی نہیں اس شمع کا پروانہ

اس شمعِ رسالت پر قربان ہزاروں ہیں

سرکار میرے گھر میں آجائیں کرم ہوگا

اس درد بھرے دل میں ارمان ہزاروں ہیں

حسرت ہے کہ ہاتھ آئے دربانی اس در کی

جس در کے فقیروں میں سلطان ہزاروں ہیں

رومی ہو کہ جامی ہو سعدی ہو کہ خالدؔ ہو

سائل تیرے ائے شاہِ ذیشان ہزاروں ہیں

Sarkar ki nsbt ke ihsan Hazaaron hain

Hum jison ke Bakhshish ke saman Hazaaron hain

Mehmaan noazi se mahrum nahin Koi

Ik sahab-e Khana hain mehmaan Hazaaron hain

Ik mein hi nahin Is sham ka purvana

Is sham-e rsalt par qurban Hazaaron hain

Sarkar Mere ghar mein aajaein Karam hoga

Is dard bhrey Dil mein arman Hazaaron hain

Hasrat hai ke haath aaye drbani Is Dar ki

Jis Dar ke fqiron mein Sultan Hazaaron hain

Rumi ho ke jami ho sadi ho ke khald ho

Saئl Tere aئey Shah-e zishan Hazaaron hain

نعت
Comment
خالد محمود نقشبندی
تعارفِ شاعر

خالد محمود نقشبندی

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 1940ء – 2020ء 📍 لاہور، پاکستان

خالد محمود نقشبندی (1941ء – 2018ء، کراچی) ممتاز نعت نگار اور علمی و ادبی شخصیت تھے۔ ان کی نعت 'یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے' اور درود و...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے