شاعری ہب / منقبت / سرتاج پیراں قطب ربانی

سرتاج پیراں قطب ربانی

Sar Taj-e-Piran Qutb-e-Rabbani

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

سرتاج پیراں قطب ربانی

میراں محی الدین شیخ زمانی

جان پیغمبر جانان شبر

حیدر کے دلبر زہرا کے جانی

ہاتھوں کے قرباں عقدہ کشائی

صدقے لبوں پر معجز بیانی

جود و سخا میں لطف و عطا میں

ہمسر تمہارا کوئی نہ ثانی

اے کاش سنتے سرکار جیلاں

میری کہانی میری زبانی

اے رشک عیسیٰ بیدمؔ ہے بیدم

کیجیے علاج درد نہانی

Sar taj-e-piran Qutb-e-Rabbani

Miran Mohiuddin Sheikh-e-zamani

Jaan-e-paighambar jaanan-e-shabbar

Haidar ke dilbar Zahra ke jaani

Haathon ke qurban uqda-kushai

Sadqe labon par mojiz-bayani

Jood-o-sakha mein lutf-o-ata mein

Hamsar tumhara koi na sani

Ae kaash sunte Sarkar-e-Jailan

Meri kahani meri zubani

Ae rashk-e-Isa Bidam hai Bidam

Kijiye ilaj dard-e-nihani

منقبت Urdu
Comment
بیدم شاہ وارثی
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

بیدم شاہ وارثی

⏳ 1876ء — 24 نومبر 1936ء
📍

سید ضامن علی المعروف حضرت بیدمؔ شاہ وارثی (1876ء – 24 نومبر 1936ء) برصغیر پاک و ہند کے سب سے مقبول، قادر الکلام اور مسحور کن نعت گو، منقبت نگار اور صوفی شاعر مانے جاتے ہیں۔ آپ اکبر پور (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے اور...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔