شاعری ہب / منقبت / خدیو کشور دیں خسرو ملک خدا دانی

خدیو کشور دیں خسرو ملک خدا دانی

Khadiw-e-Kishwar-e-Deen Khosrow-e-Mulk-e-Khuda-Dani

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

خدیو کشور دیں خسرو ملک خدا دانی

امیر ابو العلا شاہنشہ اقلیم عرفانی

علی کے لال ہو خاتون جنت کی نشانی ہو

معین الدیں کے پیارے خواجۂ احرار کے جانی

مجھے آسان سے آسان بھی ہر کام مشکل ہے

تمہیں مشکل نہیں سرکار میری مشکل آسانی

کرم کیجیے کہ محتاج کرم سرکار آیا ہوں

رہا کیجیے کہ آیا ہوں گرفتار پریشانی

ادھر بھی اک نظر بیدمؔ در دولت پہ حاضر ہے

معین الدین کا بردہ سگ درگاہ جیلانی

Khadiw-e-kishwar-e-deen Khosrow-e-mulk-e-Khuda-dani

Amir Abu al-Ala shahanshah-e-iqlim-e-irfani

Ali ke laal ho Khatoon-e-Jannat ki nishani ho

Moinuddin ke pyare Khwaja-e-Ahrar ke jaani

Mujhe asan se asan bhi har kaam mushkil hai

Tumhein mushkil nahin Sarkar meri mushkil asani

Karam kijiye ke mohtaj-e-karam Sarkar aaya hoon

Raha kijiye ke aaya hoon giriftar-e-pareshani

Udhar bhi ek nazar Bidam dar-e-daulat pe hazir hai

Moinuddin ka burda sag-e-dargah-e-Jilani

منقبت Urdu
Comment
بیدم شاہ وارثی
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

بیدم شاہ وارثی

⏳ 1876ء — 24 نومبر 1936ء
📍

سید ضامن علی المعروف حضرت بیدمؔ شاہ وارثی (1876ء – 24 نومبر 1936ء) برصغیر پاک و ہند کے سب سے مقبول، قادر الکلام اور مسحور کن نعت گو، منقبت نگار اور صوفی شاعر مانے جاتے ہیں۔ آپ اکبر پور (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے اور...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔