شاعری ہب / غزل / محفل کا یہ انداز ، کہاں وہ ہیں ، کہاں میں

محفل کا یہ انداز ، کہاں وہ ہیں ، کہاں میں

Mehfil ka Yeh Andaaz, Kahan Woh Hain, Kahan Main

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

محفل کا یہ انداز ، کہاں وہ ہیں ، کہاں میں

دنیا کو خبر ہوگی ، جو کھولوں گا زباں میں

چاہو تو ہم آہنگ کروں دل سے زباں میں

کچھ عرض کروں ، جان کی پاؤں جو اماں میں

حالات غم عشق ، نہیں ذکر کے قابل

سُنتے ہیں اگر آپ ، تو کرتا ہوں بیاں میں

ذرے کو بھی خورشید سے نسبت سہی، پھر بھی

سچ بات مگر یہ ہے ، کہاں آپ ، کہاں میں

بُھولے سے بھی انگڑائی اب آتی نہیں مجھ کو

اے چشم زمانہ ! کبھی ہوتا تھا جواں میں

سنتا ہوں بڑی دیر سے ساقی کی بُرائی

اب کھینچوں گا واعظ ! تری گدی سے زباں میں

سائے کی طرح ساتھ نظر آؤں گا ، سرکار !

جانا ہے کہاں مجھ کو ، جہاں آپ ، وہاں میں

اب خود ہی نصیر اُٹھ کے چلا جاؤں تو اچھا

اس انجمن ناز میں ہوں بارِ گراں ، میں

Mehfil ka yeh andaaz, kahan woh hain, kahan main

Duniya ko khabar hogi, jo kholoon ga zubaan mein

Chaaho to hum aahang karoon dil se zubaan mein

Kuch arz karoon, jaan ki paaon jo amaan mein

Haalaat-e-gham-e-ishq, nahi zikr ke qabil

Suntay hain agar aap, to karta hoon bayaan mein

Zarray ko bhi khursheed se nisbat sahi, phir bhi

Sach baat magar yeh hai, kahan aap, kahan main

Bhoolay se bhi angrai ab aati nahi mujh ko

Ae chashm-e-zamana! kabhi hota tha jawaan mein

Sunta hoon bari dair se saqi ki burai

Ab kheenchon ga waaiz! teri gaddi se zubaan mein

Saaye ki tarah saath nazar aaon ga, sarkaar!

Jana hai kahan mujh ko, jahan aap, wahan main

Ab khud hi Naseer uth ke chala jaon to acha

Is anjuman-e-naaz mein hoon baar-e-garaan, main

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔