شاعری ہب / غزل / کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ

کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ

Kre He Badh Tre Lb se Ksb

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ

خطِ پیالہ ، سراسر نگاہِ گل چیں ہے

کبھی تو اِس سرِ شوریدہ کی بھی داد ملے!

کہ ایک عمر سے حسرت پرستِ بالیں ہے

بجا ہے ، گر نہ سنے ، نالہ ہائے بلبلِ زار

کہ گوشِ گل ، نمِ شبنم سے پنبہ آگیں ہے

Krey hai badh trey Lab se ksb-e rang-e frogh

Khat-e Pyala sarasar Nigah-e Gul chin hai

Kabhi to as sar-e shorida ki bhi dad mile

Ke Ek Umr se Hasrat Parast-e balin hai

Bja hai Gir na sune Naala haee Bulbul-e Zar

Ke gosh-e Gul nam-e shabnam se pnbh aagin hai

غزل
Comment
مرزا غالب
تعارفِ شاعر

مرزا غالب

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 27 دسمبر 1797 — 15 فروری 1869 📍

مرزا اسد اللہ خان غالب (27 دسمبر 1797ء – 15 فروری 1869ء) اردو اور فارسی زبان کے سب سے بڑے، سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور عہد ساز کلاسیکی شاعر اور نثری ادیب تھے۔...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے