شاعری ہب / نعت / خوش تھے یوں اصحاب روئے مصطفیٰؐ کو دیکھ کر

خوش تھے یوں اصحاب روئے مصطفیٰؐ کو دیکھ کر

Khush The Yuun Ashaab Ruu-e-Mustafaa ko Dekh Kar

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

خوش تھے یوں اصحاب روئے مصطفیٰؐ کو دیکھ کر

مصطفیٰؐ جس طرح انوار خدا کو دیکھ کر

واہ کیا رتبہ ہے جتنے ہیں جہاں میں بادشاہ

اٹھ کھڑے ہوتے ہیں سب تیرے گدا کو دیکھ کر

آدمی کیا سر جھکاتے ہیں مہ و مہر و فلک

آج تک پتھر پر ان کے نقش پا کو دیکھ کر

آدمی بھیجا ہے حضرت نے طلب کے واسطے

نزع کے دم میں یہ سمجھوں گا قضا کو دیکھ کر

لا مکاں میں قرب حق ان کو ملا بے واسطہ

غش ہوئے موسیٰ تجلیٔ خدا کو دیکھ کر

ہے بجا پھر کر مدینے سے جو زائر کہتے ہیں

ہم بھی آتے ہوں گے جنت کی فضا کو دیکھ کر

اہل دیں ہیں عاشق شہ ان کو کیا دنیا سے کام

دیکھتے ہیں چغد کو کب یہ ہما کو دیکھ کر

ہے مجھے خاک مدینہ چشمۂ آب حیات

خضر خوش ہوں چشمۂ آب بقا کو دیکھ کر

ہے جو عاقل جانتا ہے خوب خالق کو امیرؔ

خلقت مہر و مہ و ارض و سما کو دیکھ کر

Khush the Yun ashab roئey Mustafa ko dekh kar

Mustafa Jis tara anoar Khuda ko dekh kar

Vah kiya rutba hai jtney hain jahan mein Badshah

Ath Khare hotey hain Sab Tere Gada ko dekh kar

Aadmi kiya sar jhkatey hain Mah-o-mahr-o-Falak

Aaj tak Patthar par Un ke nqsh paa ko dekh kar

Aadmi Bheja hai hazrat Ne Talab ke oastey

Nza ke dam mein yeh smjhon Ga qaza ko dekh kar

La mkan mein qrb Haq Un ko mila be vasita

Ğaš hue mosi tjli Khuda ko dekh kar

Hai bja phir kar Madine se jo Zaair kehte hain

Hum bhi aate hoon Ge Jannat ki faza ko dekh kar

Ahl dein hain Aashiq shh Un ko kiya duniya se Kaam

Dekhte hain Chughd ko kab yeh hma ko dekh kar

Hai Mujhe khaak Madina Chashm-e ab hayat

Khzr Khush hoon Chashm-e ab baqa ko dekh kar

Hai jo aaql janta hai khub khaliq ko amir

Khilqat mahr-o-Mah-o-arz-o-sma ko dekh kar

نعت Urdu
Comment
امیر مینائی
تعارفِ شاعر 🏛️ کلاسیکی دور

امیر مینائی

⏳ 1828 — 1900
📍 لکھنؤ، انڈیا

مشہور و معروف شاعر و ادیب تھے۔ وہ 1828ء میں شاہ نصیر الدین شاہ حیدر نواب اودھ کے عہد میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ امیر احمد نام مولوی کرم محمد کے بیٹے اور مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تھے۔ لکھنؤ میں پیداہوئے درسی کتب...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔