شاعری ہب / نعت / خلد مری، صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم

خلد مری، صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم

Khulad Meri Sirf Us ki Tamana

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

خلد مری، صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم

وہ مرا سدرہ، وہ مرا طوبیٰ، صلی اللہ علیہ وسلم

غارِ حرا میں وہ تنہا تھا، تنہائی میں بھی یکتا تھا

چار طرف ذکرِ اقرا تھا، صلی اللہ علیہ وسلم

قبل اس کے مسجود تھے کتنے، فرعون و نمرود تھے کتنے

کتنے بتوں کو اس نے توڑا، صلی اللہ علیہ وسلم

اس کا جلال ہے بحر و بر میں، اس کا جمال ہے کوہ و کمر میں

اس کی گرفت میں عالمِ اشیا، صلی اللہ علیہ وسلم

وہ جو بظاہر خاک نشیں تھا لیکن جو افلاک نشیں تھا

میں ہوں ندیمؔ غلام اسی کا، صلی اللہ علیہ وسلم

Khld mri sirf Is ki tmna Sallallahu Allah Alaihi Wasallam

Woh Mara sdrh woh Mara tobi Sallallahu Allah Alaihi Wasallam

Ġar-e hra mein woh tanha tha tanhai mein bhi yakta tha

Chaar taraf zakar-e aqra tha Sallallahu Allah Alaihi Wasallam

Qabl Is ke msjod the ktne firaun-o-nmrod the ktney

Ktney Buton ko Is Ne tora Sallallahu Allah Alaihi Wasallam

Is ka jlal hai bahr-o-br min Is ka Jamal hai koh-o-kamar mein

Is ki grft mein alam-e ashia Sallallahu Allah Alaihi Wasallam

Woh jo Bazahir khaak nshin tha Lekin jo aflak nshin tha

Mein hoon ndim Ghulam Usi / Assi ka Sallallahu Allah Alaihi Wasallam

نعت Urdu
Comment
احمد ندیم قاسمی
تعارفِ شاعر

احمد ندیم قاسمی

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 20 نومبر 1916 — 10 جولائی 2006 📍

احمد شاہ اعوان المعروف احمد ندیم قاسمیؔ (20 نومبر 1916ء – 10 جولائی 2006ء) اردو ادب کے عہد ساز شاعر، صفِ اول کے افسانہ نگار، جلیل القدر صحافی اور تاریخی ادبی جریدے 'فنون' کے مدیر...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے