شاعری ہب / غزل / حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے

حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے

Hzor Shah Min Ahl Skhn ki Aazmash

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے

چمن میں خوش نوایانِ چمن کی آزمائش ہے

قد و گیسو میں ، قیس و کوہ کن کی آزمائش ہے

جہاں ہم ہیں ، وہاں دار و رسن کی آزمائش ہے

کریں گے کوہ کن کے حوصلے کا امتحاں آخر

ہنوز اس خستہ کے نیروئے تن کی آزمائش ہے

Huẓur-e Shah mein ahl-e skhn ki azmaish hai

Chaman mein Khush noaian Chaman ki azmaish hai

Qad-o-Gaisoo mein qis-o-koh Kun ki azmaish hai

Jahan Hum hain wahan Daar-o-rasan ki azmaish hai

Karein Ge koh Kun ke hosley ka amthan Aakhir

Hnoz Is khasta ke niroee tan ki azmaish hai

غزل
Comment
مرزا غالب
تعارفِ شاعر

مرزا غالب

🏛️ کلاسیکی دور ⏳ 27 دسمبر 1797 — 15 فروری 1869 📍

مرزا اسد اللہ خان غالب (27 دسمبر 1797ء – 15 فروری 1869ء) اردو اور فارسی زبان کے سب سے بڑے، سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور عہد ساز کلاسیکی شاعر اور نثری ادیب تھے۔...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے