شاعری ہب / غزل / ہو کر وہ جواں ، بدل گیا ہے واللہ !

ہو کر وہ جواں ، بدل گیا ہے واللہ !

Ho Kar Woh Jawan, Badal Gaya Hai Wallah!

فونٹ سائز:
100%
پس منظر:

ہو کر وہ جواں ، بدل گیا ہے واللہ !

غزل میں ڈھل گیا ہے کیا آئے گا وہ ، جو کل گیا ہے

اپنا تو دماغ چل گیا ہے

رہزن کا عذاب ٹل گیا ہے

رستہ ہی مرا بدل گیا ہے

سائے میں جو آ گیا ہمارے

سانچے میں جنوں کے ڈھل گیا ہے

یہ کس نے کہا کہ حشر اٹھا

دیوانہ ترا مچل گیا ہے

چھیڑی تھی وفا کی بات میں نے

احباب کا رُخ بدل گیا ہے

تا بندہ نہوا ہے داغ دل کا

کیسے میں چراغ جل گیا ہے

اُس پر ہیں عذاب آخرت میں

دُنیا سے جو بے عمل گیا ہے

الزام غلط ہے شمع کے سر

پروانہ تو آپ جل گیا ہے

دنیا میں نصیر میرے دل کو

ٹھوکر وہ لگی ، سنبھل گیا ہے

Ho kar woh jawan, badal gaya hai Wallah!

Ghazal mein dhal gaya hai kya aaye ga woh, jo kal gaya hai

Apna to dimaagh chal gaya hai

Rahzan ka azaab tal gaya hai

Rasta hi mera badal gaya hai

Saaye mein jo aa gaya hamare

Saanchay mein junoon ke dhal gaya hai

Yeh kis ne kaha ke hashr utha

Deewana tera machal gaya hai

Chherri thi wafa ki baat main ne

Ahbaab ka rukh badal gaya hai

Ta banda nahwa hai daagh dil ka

Kaisay main chiragh jal gaya hai

Us par hain azaab aakhirat mein

Duniya se jo be-amal gaya hai

Ilzaam ghalat hai sham'a ke sar

Parwana to aap jal gaya hai

Duniya mein Naseer mere dil ko

Thokar woh lagi, sambhal gaya hai

غزل Urdu
Comment
پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ
تعارفِ شاعر

پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ

🏛️ عہدِ جدید ⏳ 1949ء – 2009ء 📍 گولڑہ شریف، اسلام آباد، پاکستان

سید پیر نصیر الدین نصیر گیلانیؒ (14 نومبر 1949ء – 13 فروری 2009ء، گولڑہ شریف، اسلام آباد) خانقاہِ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، عظیم صوفی بزرگ، محقق اور قادر الکلام شاعر تھے۔ وہ حضرت...

✍️ جواب دیں / تبصرہ فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے۔